تجار یونین کے صدر اور کابینہ کے ارکان کاضلعی ناظم مغفرت شا ہ اور ڈپٹی کمشنر چترال سے ملاقات،بازار کے مسائل اگاہ
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)تجار یونین کے صدر حبیب حسین مغل نے کابینہ کے ایک نمائند ہ وفد کے ساتھ ضلعی ناظم مغفرت شاہ کے ساتھ ملاقات کی۔جس میں بازار اور تجاریونین کو درپیش مسائل سے اُن کو آگاہ کیا۔اس موقع پر ضلع ناظم نے کہا کہ تاجر برادری سول سوسائٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جن کی تعاون اور سپورٹ کی ہمیشہ ضرورت رہتی ہے اور یہ بات خوش آئندہے کہ چترال میں تجار برادری نے ہر بحران کے وقت میں مثبت کردار ادا کیاہے اور مسائل کو الجھانے کی بجائے سلجھانے کوترجیح دیکرذمہ داری کا مظارہ کرتے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تاجر برادری طویل عرصے سے موجودہ نمائندہ پراعتماد کا اظہارکرتے آرہے ہیں۔ضلعی ناظم نے تجار یونین کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل کے حل اور جائز مطالبے پورے کرنے کے لئے ضلعی حکومت حتیٰ الوسع کوشش کریگی۔اُنہوں نے کہا کہ تمام مسائل کے حل کا پہلا مرحلہ گفت وشنید سے شروع ہوتی ہے جس سے بعض وجوہات سے جنم لینے والی غلط فہمیاں دور ہوجاتی ہے۔ملاقات میں ناظم یوسی ٹو ریاض احمد دیوان بیگی اور نائب تحصیل ناظم خان حیات اللہ خان بھی بھی موجودتھے۔ درین اثناء تجار یونین کے صدر نے کابینہ کے سمیت ڈپٹی کمشنر چترال سے بھی اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور اُنہیں تجار برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔جن میں بازار میں پبلک لیٹرینیں،شاہی بازار اور نیوبازار کے دونوں اطراف نکاسی آب کے نالوں میں پانی نہ آنے کی وجہ سے بدبو کا مسئلہ،عبدالولی خان بائی پاس روڈ کے دکانداروں کے مسائل ،گاڑیوں کا چالان،پرانی سبزی منڈی کے بازار میں روزمرہ استعمال کے پانی کا مسئلہ،ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من مانی اضافہ شامل تھا۔اس موقع پر صدر تجار یونین نے کہا کہ بازارکے دکانداروں کے جو بھی معاملات ہیں اُن کے خلاف کاروائی کرنے سے پہلے تجار یونین کو باخبر رکھنے کے ساتھ ان کو اعتماد میں لیا جائے۔کیونکہ بازار میں یونین کے کابینہ کے افراد موجود ہیں۔اور انتظامیہ غیر قانونی چالان کا سلسلہ بند کریں ۔اس موقع ڈپٹی کمشنر چترال نے بازار میں تجار برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کی ۔ اور موقع پر بازار کے لٹرین کی تعمیر کے لئے متعلقہ محکمے کو ہدایت کرتے ہوئے جلد از جلد تعمیر کا کہا بازار میں گندگی کے ڈھیر کو جلد اٹھانے اور جہاں جہاں پانی کا مسئلہ درپیش ہے کو بھی موقع پر متعلقہ ادارے کو ہدایات جاری کردی۔