چترال کے چار ڈاکٹرز سرکاری ملازمت سے ریٹائرڈ ہو گئے ان کے اعزاز میں چترال میں حاضر سروس ڈاکٹرکمیونٹی کی طرف سے ایک الوداعی عشائیہ دیا گیا۔

چترال (نما یندہ چترال ایکسپریس) اس سال سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہونے والے چترال کے چار ڈاکٹروں ڈاکٹر نذیر احمد ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ، ٹیچنگ ہسپتال بنوں، ڈاکٹر یوسف ہارون ڈپٹی ڈی ایچ او، ڈاکٹر ابراہیم خان ، کوارڈینیٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام اور ڈاکٹر نذیر حسین شاہ، سینئر میڈیکل افیسر ڈی۔ ایچ۔ کیو ہسپتال چترال کے اعزاز میں چترال میں حاضر سروس ڈاکٹرکمیونٹی کی طرف سے ایک الوداعی عشائیہ دیا گیا ۔ اس موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سابق ایم ۔ ایس ڈاکٹر فدا عزیز الدین مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈاکٹر نذیر احمد نے صدارت کی۔ چترال بھر سے ڈاکٹر کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اس تقریب میں شریک ہوکر چترال جیسی دورافتادہ اور پسماندہ علاقے میں اپنی پیشہ ورانہ فرائض کو بطریق احسن سرانجام دے کر ملازمت سے سبکدوش ہونے پر ان کو الوداع کہا۔ ڈی۔ ایچ۔ ڈی۔ سی کے وائس پرنسپل ڈاکٹر نورا لاسلام نے اس موقع پر خطاب کرکے ڈاکٹر کمیونٹی کو درپیش مسائل کا ذکر کیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اسرار اللہ اور ایم ایس ڈی ایچ کیو کے علا وہ لیڈی ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔