سرحدرول سپورٹ پروگرام کے تحت دروش میں بنیادی صحت عامہ کے حوالے سے راونڈٹیبل کانفرنس کاانعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)سرحدرول سپورٹ پروگرام کے تحت دروش میں بنیادی صحت عامہ کے حوالے سے راونڈٹیبل کانفرنس کاانعقادکیاگیا۔جس میں ممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی دروش ون مفتی محمودالحسن،قاری جمال عبدالناصر،ڈاکٹریقوب،سرحدرورل سپورٹ پروگرام چترال کے پروگرام افیسر صلاح الدین صلاح،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ایس ارایس پی چترال جاویداحمد،پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکینڈری سکول دروش محمد اسحاق،اسسٹنٹ پروفیسرغنی الرحمن،صلاح الدین طوفان،محمدسلم کامل،دروش ون اورٹوکے وی سی ناظمین کونسلر،تجاریونین کے صدراوردوسرے مکتبہ فکرکے لوگو ں نے صحت کے حوالے سے بنیادی مسائل اورحل کے سلسلے تفصیلی روشنی ڈالی۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے سرحدرول سپورٹ پروگرام چترال کے پروگرام افیسر صلاح الدین صلاح نے کہاکہ ایس ارایس پی پاکستان غربت مکاؤ پراجیکٹ کی تعاون سے صحت کے حوالے سے پیدا شدہ مسائل کوحل کرنے کیلئے دروش کے دو یونین کونسلوں میں کام شروع کی ہے جس میں 76چھوٹے بڑے اسکیموں پرکام کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس کے ساتھ ہی 125سے 130سب سے غریب افراد کومختلف فنی ٹرنینگ دینے کے بعدمالی تعاون کیاجائے گاتاکہ وہ اپنے حالات زندگی بہترکرسکے۔انہوں نے کہاکہ ان دویونین کونسلوں میں مختلف ہسپتالوں اورسکولوں کامرمت کیاجائے گااوراساتذہ ،پی ٹی سی کے چیئرمین اورممبروں کے ساتھ دیگرکم ازکم 4000افراد کومختلف ٹرنینگ دی جائے گی ۔عمائدین اورمنتخب نمائندوں پنے کہاکہ ٹی ایچ کیوہسپتال میں لیبرروم،ایکسرے کی مشین ،ہسپتالوں میں لیٹرین،مریضوں کو ادویات کی فراہمی ،ای سی جی مشین اوردیگرسہولیا ت ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیامیں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں عام بیماریوں سے دوگنازیادہ ہے اس لئے کمیونٹی کے اندرشعورپید اکرنے کی ضرورت ہے گندہ پانی کی وجہ سے اکثربیماریاں پھیل جاتے ہیں دروش ون اورٹو میں بنیادی صحت عامہ کے ساتھ پینے کی صاف پانی کے اشد ضرورت ہے۔عمائدین اورمنتخب نمائندے سرحدرول سپورٹ پروگرام کی خدمات کوسراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کئے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔