نیک کاموں کی تشہیر کرنا مناسب نہیں مگر بعض حالات میں ایسے کام کرنے پڑتے ہیں ۔ونگ کمانڈر (ر) فرداد علی شاہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال ٹاون میں واٹر سپلائی سکیموں کی تباہی کے بعد لوگ بوند بوند پانی کو ترستے ہیں ایسے حالت میں مخیر شخصیت رہنما پاکستان تحریک انصاف ونگ کمانڈر (ر) فرداد علی شاہ نے اتالیق بازار میں اپنی جائداد میں عوامی کنواں مہیا کرکے کرایہ داروں اور عام پبلک کی ضروریات پوری کرنے کا انتظام کیا ہے۔اُن کا یہ کام دوسروں کے لئے رول ماڈل اور مثال ہے۔اس موقع پر ونگ کمانڈر(ر) فرداد علی شاہ نے کہا کہ نیک کاموں کی تشہیر کرنا مناسب نہیں مگر بعض حالات میں ایسے کام کرنے پڑتے ہیں جنکوں چھپانا بھی ممکن نہیں۔اگر اس عوامی کنویں کے کھلنے کے بعد دیگر مالکان جائداد اور مخیر احباب نے اس طرح کے کنویں مہیاکرکے لوگوں کو ریلیف دیا تو عوامی مشکلات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔چترال کے مشہورسماجی شخصیت محمد حسین نے کنویں کاافتتاح کیا۔اور چترال کے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ اس طرح چترال کے مختلف مقامات میں کنوؤں کا انتظام کرکے ثواب دارین حاصل کریں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔