کرپشن فری پاکستان مہم کے حوالے سے 29۔ مئی کو چترال میں ایک جلسہ عام منعقد ہوگا۔ عبدالواسع

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری عبدالواسع نے کہا ہے کہ کرپشن فری پاکستان مہم کے حوالے سے 29۔ مئی کو چترال میں ایک جلسہ عام منعقد ہوگا جوکہ ضلعے کی تاریخ میں اپنی مثا ل آپ ہوگا اور چترال کے عوام کی بھر پور شرکت حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم کے مترادف ہوگا جس سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق خطاب کریں گے۔ ہفتے کے روز ضلع ناظم مغفرت شاہ، ضلعی ا میر مولانا جمشید احمد اور پارٹی کے دوسرے رہنماؤں خان حیات اللہ خان، قاضی سلامت اللہ، عتیق الرحمن، وجیہ الدین ، نثار شاہنوی کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہی کرپشن ہی ملک کا سب کا بڑا مسئلہ اور یہی اس کی بقا اور سالمیت کے لئے سب سے بڑ اخطرہ ہے جس کی وجہ سے جماعت اسلامی نے ایک خصوصی مہم کے ذریعے عوام کو کرپشن کے بارے میں آگہی دینے میں مصروف ہے تاکہ ایک طرف تو عوام کو اپنی مجرموں کے بارے میں معلومات ہوسکیں تو دوسری طرف وہ متبادل دیانت دار قیادت کو آگے لے آئیں۔ عبدالواسع نے کہاکہ اسی سلسلے میں چترال کا جلسہ سنگ میل ثابت ہوگا جس کے لئے جماعت کے کارکنوں نے ابھی سے تیاریاں شروع کرکے شب وروز محنت میں مصروف ہیں تاکہ اس جلسے کو دوسری سیاسی جماعتوں کے لئے مثال بنایا جاسکے۔ جماعت اسلامی کے رہنما نے کہاکہ کرپشن کے خلاف نہ صرف جماعت اسلامی کا موقف سب سے واضح اور نمایان ہے اسی طرح اس کے رہنماؤں کا کردار بھی بے داغ اور صاف ستھرا ہے اور پانامہ لیکس کے اس حمام میں صرف اور صرف جماعت اسلامی کے لیڈر کسی کو نظرنہیں آئے اور نہ اس کے کسی وزیر کے خلاف کبھی کرپشن کا ریفرنس بنانے کی کوئی جراء ت کرسکا۔ پانامہ لیکس کے بارے میں جوڈیشل کمیشن کے بارے میں امیر جماعت نے ایک ہفتہ پہلے جو بیان دیا تھا، سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس نے بھی اس کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کمیشن میں کئی دہائی سال لگ جائیں گے۔ اس موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کہاکہ ڈسٹرکٹ کونسل کا ترقیاتی فنڈ وہ ضلعے کے ایم پی ایز کے ایما پر خرچ نہیں کرسکتے کیونکہ یہ فنڈ ضلع کونسل کے منتخب نمائندے ہی اپنے علاقوں میں اپنی ترجیحات کے مطابق ترقیاتی کاموں پر صرف کرنے کا مجاز ہیں اور پی پی پی سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز اپنی کمزوری چھپانے کے لئے ضلعی حکومت پر الزامات عائد کررہے ہیں جبکہ عوام پر تمام حقائق عیاں ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔