ایون کے زمینات کو بچانے کے لئے حفاظتی پشتے تعمیر کیے جائے۔ویلج کونسل ایون ون کا اجلاس۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)مورخہ16مئی2016کو عمائدین وممبران کونسل ویلیج کونسل ایون ون کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت مجیب الرحمن ناظم ویلج کونسل ایون ون منعقد ہوا۔جسمیں درخاندہ ،تھوڑیانہ موڑدہ ایون سے ممبران کونسل عمائدین علاقہ ،سماجی شخصیات،بزرگوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طورپر ذیل قراردا منظور ہوئی۔وادی ایون کو قدرتی آفات خصوصاً موسمی تغیریات کی وجہ سے سیلابوں سے شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔خصوصاً حکومت وقت کی زمہ داری ہے کہ وہ اس حسین وادی کے تحفظ کے لئے بروقت مناسب منصوبہ بندی کریں۔گذشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں بننے والی ڈیم کی وجہ سے دریا چترال کے مغربی کنارے آباد اس علاقے کی حفاظت کے لئے بنائی گئی پروٹیکشن وال ’’یعنی حفاظتی پشتے زیر زمین چلے گئے۔اس حفاظتی پشتے کی بدولت سینکڑوں جیرب زرعی اراضی کو مقامی آبادی نے بڑی محنت سے قابل کاشت بنایا تھا۔آبادی کے ایک بڑے حصے کی روزی روٹی کا انحصار اپنی زمینات پر تھا۔اب آبادی کے مذکورہ حصے کو حصول رزق کے لئے بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔یاد رہے کہ سابقہ پشتے کی تعمیر سے علاقے کے نوجوانوں کو ایک شاندار تفریحی پارک میسر ہوا تھا جسمیں علاقے کے نوجوانان صحت مند سرگرمی یعنی فٹ بال،کرکٹ وغیرہ کھیل کرآج کے پُرآشوب دور میں منشیات کی لعنت اور دوسرے غیر اخلاقی کاموں سے دوررہتے تھے۔دریا چترال کے زیر آب سطح زمین سیلابی ملبے کی وجہ سے انتہائی خطرناک حد تک اُٹھی ہے جس کی وجہ سے ضلع چترال کے سب سے خوبصورت اور زیرخیز علاقہ وادی ایون کا نصف سے زیادہ حصے شدید خطرات کی زدمیں ہیں۔ہم اہلیان علاقہ صوبائی حکومت ،پاک فوج کے افسیروں اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری وادی کو بچانے کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کریں اور زمینات کو بچانے کے لئے حفاظتی پشتے تعمیر کریں تاکہ آئییندہ اہلیان علاقہ کو موجودہ حالت میں ممکنہ جانی ،مالی اور ارضیاتی نقصان سے بچایا جاسکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔