دنین سے لاپتہ بچے کی لاش پہاڑی سے برآمد،بچے کا دماغی توازن خراب تھا۔والدین

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال کے نواحی گاؤں دنین کے محلہ گژاندہ سے تعلق رکھنے والا نو عمر بچہ مقبول احمد ولد زار محمد جوکہ گذشتہ جمعرات 12مئی کو گھر سے لاپتہ تھا چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے سوشل کیس ورکر عمران کے مطابق 18 مئی کے صبح ایک چرواہے نے دنین گول کے اوپر پہاڑی میں بچہ مقبول احمد کے لاش کو دیکھا اور گاؤں آکر گاؤں والوں کو بتادیا تو گاؤں والے جنگل جاکر بچہ کا لاش گھر لائے اور لاش بہت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے موقع پر ہی سپردخاک کیا گیا۔چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے عمران الدین کے مطابق بچہ مقبول امد کے والدین کا کسی کے اوپر کوئی دعویٰ داری نہیں کیونکہ بچے کا ذہنی توازن خراب تھا جب بھی کا بچہ گھر سے باہر نکلتا تھا پھر واپس نہیں آتا تھا اوور گھر والے اُن کو ڈھونٹ کرلاتے تھے۔چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے عمران الدین اور پولیس اسٹیشن چترال کے ہیڈکانسٹیبل علیم احمد بچے کے گھر جاکر اُن کے والدین سے ملاقات کی اور بچہ کے بارے میں رپورٹ لے لی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔