ایس آر ایس پی کے زیر اہتمام دروش میں صحت کے حوالے سے سرگرمیاں

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام دروش میں مختلف سرگرمیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس آر ایس پی کے (PPR) پراجیکٹ کے تحت صحت کے شعبے میں مختلف سرگرمیاں جاری ہیں۔پی پی آر پروگرام کے تحت 18مئی کو دروش پبلک سکول میں پولیو کے حوالے سے آگاہی سیشن کا اہتمام کیا گیا جسمیں تحصیل ہیڈ کوارٹر کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر امتیاز نے سکول کے طلبہ کو پولیو کے مرض اور اس سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی ۔آگاہی سیشن کے بعد طلبہ نے پولیو آگاہی واک میں بھی حصہ لیا۔ 19مئی کو ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جسمیں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کیں ۔ اس آگاہی سیشن میں THQہسپتال کے اسٹاف آسیہ نے شرکاء کوماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے آگاہی مہیا کی۔ اسی طرح ایک اور آگاہی پروگرام20مئی کو ہیلتھ ، ہائی جین اور نیوٹریشن کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں طالبات اور ٹیچرز نے شرکت کیں۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے نرس آسیہ بی بی صحت، صفائی اور خوراک کے حوالے شرکاء سیشن کو معلومات اور آگاہی فراہم کیں۔ان پروگرامات میں ایس آر ایس پی کے اسٹاف فاطمہ اقبال، سہیل احمد، عبدالولی اور کمال اسد موجود تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔