وزیر اعلیٰ کے پی کے نے چترال چیمبر آف کامرس کے مطالبات کو منظور کرکے اہالیاں چترال کا دل جیت لیاہے۔ معراج حسین لال

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کی گورنمنٹ کنٹریکٹرز کمیونٹی کا نمائندہ معراج حسین لال نے چترال میں تعمیراتی مقاصد کے لئے دریا کے کناروں سے ریت اور بجری پر عائد شدہ ظالمانہ ٹیکس کو ختم کرنے سمیت چترال میں کاروبار کو فروع دینے کے سلسلے میں تاریخی اعلانات کرنے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات کو عملی جامہ پہنانے سے چترال میں ترقی کا نیا باب کھل جائے گا۔ ٹھیکہ دار برادری کے دوسرے رہنماؤں ناصر احمد خان، جاوید اختر، بابرالدین، مجیب الرحمن اور دوسروں کی معیت میں چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں چترال چیمبر آف کامرس کے وفد کا اپنے ساتھ ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے کمال مہربانی کا مظاہر ہ کرکے کئی مطالبات کو منظور کرتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کئے جن میں تاجروں کو گزشتہ سال کے زلزلے میں نقصانات کا ازالہ کرنا،تعمیراتی مقاصد کے لئے ٹھیکہ داروں کو لوکل ڈپو سے ٹمبر کی فراہمی، دروش اور چترال کی گرلز سکولوں کے لئے ایک ایک بس کی فراہمی ، ریشن بجلی گھر کی تعمیرنو پر کام شروع کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ معراج حسین لال نے کہاکہ ارندو میں کسٹم ڈرائی پورٹ کے قیام کے لئے وزیر اعلیٰ نے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ مائننز اینڈ منرلز کے حوالے سے اہالیان چترال کے تحفظا ت کو بھی دورکرنے کی یقین دہانی کردی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے چترال چیمبر آف کامرس کے مطالبات کو منظور کرکے اہالیاں چترال کا دل جیت لیاہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔