امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استقبال کرنے کے لئے پارٹی وابستگی سے بالاتر ہوکر پولوگراونڈ پہنچ جائیں ۔ضلع ناظم مغفرت شاہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ اور امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمد magنے کہا ہے کہ 29۔مئی کو امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی چترال آمد کے موقع پر چترال کی سیاسی تاریخ میں سب سے پہلی مرتبہ کسی سیاسی جلسے میں پولوگراونڈ چترال کو شرکاء سے بھر دیا جائے گا ۔ جمعہ کے روز پارٹی کے دیگر رہنماؤں تحصیل نائب ناظم خان حیات اللہ خان اور تحصیل امیر عتیق الرحمنjamat3 کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پولو گراونڈ کی وسعت کے پیش نظر اب تک کسی سیاسی جماعت نے اسے بھرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ہے اور یہ اعزاز پہلی مرتبہ جماعت اسلامی کے حصے میں آرہی ہے۔ انہوں نے چترال کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چترال کی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے سراج الحق کا استقبال کرنے کے لئے پارٹی وابستگی سے بالاتر ہوکر پولوگراونڈ پہنچ جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے عوام نے پہلے بھی قومی لیول کی سیاسی قیادت کو سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر خدمت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن دن رات کوششوں میں مصروف ہیں اور اب تک چترال ٹاؤن میں سوفیصد گھرانوں تک دعوت پہنچا دئیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 29۔مئی کے جلسے کے بعد چترال کی سیاست میں ایک نئی جہت کا آغا زہوگا۔ امیر جماعت اسلامی ضلع چترال jamat2مولانا جمشید احمد نے کہاکہا جماعت اسلامی پاکستان نے مرکزی امیر کی قیادت میں ملک بھر میں کرپشن کے خلاف ایک اگہی مہم کا سلسلہ شروع کیا ہے۔اور چترال پولو گراونڈ میں منعقد ہونے والا جلسہ بھی اس مہم کی ایک کٹری ہے۔جس میں چترال کے تمام مکاتب فکر کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی وپارٹی وابستگی سے بالاتر ہوکر کرپشن کو جڑ سے ختم کرنے میں ہمارا ساتھ دیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔