گورنر کاٹج میں29مئی کوجمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے زیر اہتمام عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقد ہوگا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے امیر قاری عبدالرحمٰن قریشی و جنرل سیکریٹری مولانا عبدالشکوراور کابینہ نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ29مئی بروزاتوار 9بجے گورنر کاٹج میں جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے زیر اہتمام عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقد ہوگا۔کنونشن سے جمعیت صوبہ خیبر پختو نخواہ کے امیر مولاناگل نصیب خان صاحب خصوصی خطاب کرینگے ۔انھوں نے کہا کہ جمعیت کے ورکرز بھر پور انداز میں کنونشن میں شرکت کریں۔ انھوں نے بعض ساتھیوں کے طرف سے جاری بیان پر تبصرہ کر تے ہوئے کہاصوبائی جماعت کی طرف سے فیصلہ آجانے کے بعد اس طرح کی بیان بازی مناسب نہ تھی۔انھوں نے پھر بھی ناراض ساتھیوں سے اپیل کی ہے ۔ کہ وہ بیان بازی کی بجائے جماعتی صفوں میں شامل ہو کر جماعت کی خدمت کریں۔ اس میں سب کی بھلائی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔