تحریک حقوق عوام کے 9کارکن 3MPOکے تحت گرفتار،4بنوں جیل منتقل

بونی (نمائندہ چترال ایکسپریس)چند دن پہلے کوشٹ کے مقام پر پل دریا برد ہونے کی وجہ سے تین افراد کی ہلاکت پر تحریک حقوق عوام کی طرف سے جنالی کوچ کے مقام پر پرامن احتجاج اور ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کرنے پر ڈی سی چترال نے تحریک کے9کارکنوں کے خلاف سنگین الزامات لگاکر دہشت گردی کے دفعہ 3MPOکے تحت گرفتار کر کے4کارکنان جن میں مختار احمد سنگین،رحمت سلام،میر ایوب اور نادر خان کو ایک ماہ کے لیے سنٹرل جیل بنوں اور تین کارکنوں جن میں حمید جلال،محمد پرویز لال اور عبداللہ جان شامل ہیں کو ڈسٹرکٹ جیل چترال منتقل کردیا۔گرفتار ی کے فوری بعد مختار احمد سنگین اورthc ساتھیوں نے ایک بیان میں کہا کہ وہ عوا م پر ہونے والے ظلم و زیادتیوں کے خلاف حکومت وقت کے سامنے کسی صورت سر نہیں جکائینگے اور ڈی سی چترال اور اُن کے کارندوں کو انصاف کی کٹہرے میں لانے تک اپنا جدوجہد جاری رکھینگے۔دوسری طرف تحریک حقوق عوام کے کارکنوں نے گرفتاری کو انصاف کی حکومت کے منہ پر کالا دھبہ قرار دے کر ہفتے کو پورے چترال میں نہ ختم ہونے والا بھرپور احتجاج کا اعلان کرکے عوام سے بھرپور حمایت کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔