قاری فیض اللہ چترالی کی زیرنگرانی ایون موڑدہ میں کنواں تیار

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)جامعہ دارالعلوم کراچی کے تعاون سے قاری فیض اللہ چترالی کی زیر نگرانی ایون موڑدہ میں کنواں تیار ہواجسکا باقعدہ افتتاح صدر دارالعلوم چترال محمد حافظ الرحمن نے کی۔اسپیکر ضلعی اسمبلی مولاناعبدالشکور،خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔علاقے کے عوام نے جامعہ دارالعلوم کراچی کا شکریہ ادا کیا۔یادرہے کہ قاری فیض اللہ چترالی نے چترال میں سیلاب اور زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اشیاء ،نقد رقوم اور جستی چادریں تقسیم کئے۔چترال میں جامعہ دارالعلوم کراچی کی طرف سے یہ چوتھواں کنواں ہے۔اس سے پہلے ریشن،گرین لشٹ اور بروز میں بھی خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کی زیر نگرانی کنویں تیار کیے گئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔