کریم آباد ایریا ڈولپمنٹ ارگنایزیشن ( KADO) کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول سوسوم میں تقریری مقابلہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) مورخہء ۳ جون، بروز جمعہ، KADO (کریم آباد ایریا ڈولپمنٹ ارگنایزیشن) کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول سوسوم میں قدرتی آفات کے تدارک میں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں کریم آباد ویلی کے سکولوں اور کالجزکے طلبا و طالبات ، اساتذہ ، منتخب نمائنداگان، خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق ضلع نائب ناظم سلطان شاہ تھے جبکہ صدارت گورنمنٹ ہائی سکول سوسوم کے ہیڈ ماسٹر سید حسن شاہ نے کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ GHS سو سو م کے محمد عالمگیر نے سٹیج سکریٹری کے فرئض سر انجام دئیے۔ KADO کے چیئرمین مفتاح الدین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور منیجر KADO سرور الدین نے تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور کاڈو کے سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ تقریب سے محمد شریف، ولی محمد ، عبدالمراد ، محمد کریم ، رمضان شاہ نے بھی خطاب کیا ۔ تقریری مقابلے میں آغا خان سکول سوسوم کی ثناء نے پہلی، گورنمنٹ ہائی سکول ہرت کی سمراج نے دوسری اور الکریم سی بی ایس سوسوم کے ریاض نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمان خصوصی سلطان شاہ نے کاڈو اور ہائی سکول سوسوم کی انتظامیہ کو قدرتی آفات کے تدارک کے حوالے پرگرام منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ سید حسن شاہ نے اپنے صدارتی خطبے میں قدرتی آفات اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ آخر میں مہمان خصوصی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا میں انعاما ت تقسیم کئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔