وزیر اعظم کا اعلان عوام کو فائدہ دینے کی بجائے الٹا نقصان کا باعث بنا سید ۔مختار علی شاہ ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)سیدمختار علی شاہ ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ پچھلے سال وزیر اعظم محمد نواز شریف سیلاب سے متاثر شدہ چترال کے علاقوں کا دورہ کیا ندی نالوں ،نہروں اور زرعی زمینات کی تباہی کا بچشم خود ملاحظہ کیا نو آباد زمینات دریا برد ہوکر River Bed بن جانے کے عمل کو بھی دیکھا ۔ اور سڑکوں کی بحالی کے لئے پاک آرمی کو گرانٹ فراہم کی اور ساتھ ہی چترالی قوم پر زرعی ترقیاتی بینک جوکہ وفاقی ادارہ ہے۔کہ چترالی قوم پر قرضہ جات کو معاف کرنے کا اعلان کیا اور اس میں بھی یہ شرط تھی کہ پانچ لاکھ سے کم جو بھی قرضہ جات ہیں وہ فوری طور پر معاف کروائے گئے ۔اُنہوں نے کہا کہ اگر یہ قرضہ معاف نہ کرائے جاتے تو متاثرین کسی نہ کسی طرح اپنی زمینات فروخت کر کے بھی یہ قرضہ جات قوم ادا کرتی ،مگر طویل عرصہ گزرنے کے بعد اب معلوم ہوا کہ وزیر اعظم کا اعلان محض ایک سیاسی اعلان تھا جو دورہ چترال کے موقع پر زخم خوردہ عوام سے تالیوں کی صورت میں داد وصول کر نا تھا، درحقیقت وزیر اعظم نے زرعی ترقیاتی بینک کو نہ تو حکم نامہ جاری کیا ہے اور نہ ہی فنڈز فراہم کیا ہے۔ اس سلسلے میں زرعی ترقیاتی بینک اب سابقہ قرض داروں کے خلاف کاروائی شروع کرنے والی ہے ۔ اور زیادہ عرصہ گزرنے کی وجہ سے سود کی رقم میں بھی اضافہ ہوا ہے وزیر اعظم کا اعلان عوام کو فائدہ دینے کی بجائے الٹا نقصان کا باعث بنا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اعلان کے بعد چترالی قوم میں کئی افراد نے اخبارات اور دیگر زرائع ابلاغ کے زریعے وزیر اعظم سے بار بار مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اعلان کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک کو حکم نامہ جاری کریں۔ مگر حکام بالا اور وزیر اعظم کے کان تک جوں تک نہیں رینگی اب چترالی قوم کا اعتماد وزیراعظم کے نام نہاد اعلان کی وجہ سے تمام سیاسی رہنماؤں سے اٹھ گیا ہے ایسے جھوٹے وعدے اور دھوکہ بازیاں بند نہ کی گئی تو اس ملک کا خدا ہی حافظ ،اﷲتعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں سچی قیادت فراہم کرے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔