تحریک حقوق عوام کے چار کارکنان کا بنوں جیل سے رہائی،بونی پہنچنے پر عوام کی طرف سے شاندار استقبال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)تحریک حقوق عوام کے چار کارکنان رحمت سلام،مختار احمد،نادر خان اور میر آیوب کا بنوں جیل سے رہائی ہوکربونی پہنچنے پر عوام کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا۔ رہا ہونے والے رحمت سلام اور مختار احمد نے راستے میں ریشن،کوراغ اور بونی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوامی حقوق کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ اُنہوں نے کہا ڈی سی چترال اور ان کی انتظامیہ نے اپنے ناکامیوں اور نااہلیوں کو چھپانے کے لیے انکو بنوں جیل پہنچادیا۔ اب ہم انتظامیہ سے اپنا حق لے کر دم لینگے۔اس موقع پر صدر تحریک حقوق عوام سرفراز علی خان نے بھرپور حمایت پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔دوسری طرف تحریک حقوق عوام کا ایک اور کارکن محمد یونس جس نے گرفتاری دینے سے انکار کرکے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا کو عدالت نے اگلی پیشی تک گرفتاری سے استشنیٰ دے کر ڈی سی چترال سے3MPOلگانے سے مطالق تفصیلی رپورٹ اگلی سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔اس موقع پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کسی بھی شہری کے خلاف 3MPOلگانے سے پہلے ریویوبورڈ جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھی شامل ہے کی منظوری لینے کے مجاز ہے۔ٹھوس شواہد اور حالات کے بغیر کسی بھی شہری کی بنیادی حقوق کو غصب نہیں کیا جا سکتا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔