fbpx
تازہ ترین

گرم چشمہ روڈ شدید متاثر، دروشپ پل بہہ گیا

گرم چشمہ (نمائندہ چترال ایکسپریس) گرم چشمہ روڈ دروشپ کے مقام پر پل بہہ جانے کی وجہ سے بند ہوگیا ہے، لوگ جان جوکھوں میں ڈال کر سفر کرنے پر مجبور ہیں، گرم چشمہ وادی کو باقی چترال سے ملانے والی واحد روڈ دروشپ کے مقام پر دریائے مردان56 کی طغیانی کا شکار ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے لوگ شدید مسائل کا شکار ہوگئے ہیں، سکول کالج کے طالب علم بھی اس سے شدید متاثر ہوئے ہیں، گرم چشمہ وادی پورے ضلع میں واحد وادی ہے جو ریونیو کی مد میں ضلع کو سالانہ اربوں روپے دیتا ہے مگر سب سے زیادہ سوتیلی ماں کا سلوک بھی اسی وادی کے ساتھ روا رکھا جاتا ہے، پچھلے سال جون میں سیلاب آیا مگر ایک سال پورا ہونے کے باوجود گرم چشمہ روڈ کی مرمت ممکن نہیں ہوسکی، جو کچھ علاقے کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت کام کرکے روڈ بحال کیا تھا اس کے بعد ایک انچ کا بھی کام گرم چشمہ روڈ پر نہیں کیا، اگر گرمی کی یہی حالت رہی تو اگلے تین چار دن کے اندر گرم چشمہ 4 مختلف جگہوں پر دریا برد ہوجائے گا اور ایسا دریا برد ہوجائے گا کہ پھر ستمبر سے پہلے اس کا کوئی حل بھی ممکن نہیں رہے گا۔ فی الحال دروشپ، کاست اور شاشا کے مقامات پر گرم چشمہ روڈ شدید متاثر ہوچکا ہے مگر علاقے کے نمائندے کہیں نظر نہیں آرہے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

اترك تعليقاً

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق