ٓایس آر ایس پی (پی پی آر) کے زیر اہتمام تعلیم ترقی کے حوالے سے دروش ٹو میں راونڈ ٹیبل کانفرنس کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال دروش ٹو میں راونڈ ٹیبل کانفرنس کا اہتمام سرحد رورل سپورٹ پروگرام (پی پی آر) کے تحت کیا گیاجس میں بڑی تعداد میں منتخب کونسلروں اور ناظمین کے علاوہ ماہرین تعلیم، اساتذہ، سماجی شخصیات اور پی ٹی سی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سب نے متفقہ طور پر دروش میں تعلیمی مسائل پر نظر ثانی کی اور ان کے حل کے بارے میں تجاویز دیئے۔انہوں نے پی ٹی سی کو فعال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ معیاری تعلیم کی نگرانی بھی پی ٹی سے کے ممبران کر سکیں۔ مزید اس بات پہ زور دی گئی کہ سکولوں کے درمیان مسافت کو دیکھتے ہوئے نئے سکول بنانے چاہئے تاکہ بچے دو یاتین کلومیٹر سفر سے بچ سکیں اور ان کو معیاری تعلیم ان کے گھر کے پاس ہی میسر ہو۔ وی سی چیرمین فخر عالم اور طارق عزیز نے چائلڈ لیبر کے خاتمے پر زور دیا تاکہ بچوں سے مشقت والا کام نہ لیا جائے بلکہ ان کو معیاری تعلیم دی جائے۔پرنسپل انورالدین نے سکولوں میں وسائل کی کمی پر زور دیا اور ایجوکشن ڈیپارٹمنٹ اور ایس آر ایس پی سے درخواست کی کہ وہ بنیادی سہولیات میسر کریں تاکہ معیار تعلیم مزید بہتر ہو۔ عمران الملک وی سی چیرمین نے سکولوں کے اندر پانی کے مسائل کے اوپر روشنی ڈالی اور ساتھ ہی ایڈوکیٹ شفقت علی صاحب نے بھی سکولوں کے اندر کمروں کی کمی اور دوسرے بنیادی وسائل کی کمی پر زور دیا اور ایس آر ایس پی سے ان مسائل کو حل کرنے کی درخواست کی۔
مزید ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے اس عمل کی ضرورت پر زور دیا کہ یونین کونسل اور ویلج کونسل کی سطح پر منتخب ناظمین اور کونسلرز پی ٹی سی کے ساتھ مل کر سکولوں میں داخلے کے شرح بڑھانے اور تعلیمی معیار کو بہتر کرنے پر توجہ دیں۔انہوں نے دستیاب وسائل کے اندر پی ٹی سی کو فعال بنانے اور اسکول میں تعلیمی، نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ اور طلبات کے اندر مسابقت کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔