بلچ کے دو مقامات پر اسپیڈ بریکربنانے پر ڈی۔ سی ، ڈی پی او اور ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کا شکریہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے نواحی علاقہ بلچ کے رہائشی اور مقامی ایف ایم ریڈیو کے معروف کمپئیر آفتاب علی بیگ نے بلچ بالا میں تیز رفتار گاڑیوں کی زد میں آنے کی وجہ سے حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مقامی لوگوں کی درخواست پر دو مقامات پر اسپیڈ بریکربنانے پر ڈی۔ سی ، ڈی پی او اور ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیڈ بریکروں کی عدم موجودگی میں حادثات آئے روز کا معمول بن گئے تھے ۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اسپیڈ بریکروں کے قیام کے متعلق اہالیان بلچ بالا سب مشترکہ جدوجہد میں وہ بھی شامل تھے لیکن اس کی قیادت ویلج کونسل بلچ کے چیرمین مولانا فضل حق کررہے تھے، اس لئے پولیس سمیت دیگر تفتیشی اداروں کو بھی ان سے ہی رابطہ کرنا چاہئے جوکہ مسئلے سے متعلق تمام حقائق سے آگاہ اور عوام کے منتخب نمائندہ ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔