صدقہ فطر سال 2016 ؁ ء بمطابق ۱۴۳۷ھ برائے ضلع چترال – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | صدقہ فطر سال 2016 ؁ ء بمطابق ۱۴۳۷ھ برائے ضلع چترال

صدقہ فطر سال 2016 ؁ ء بمطابق ۱۴۳۷ھ برائے ضلع چترال


پونے دو کلو گندم یا اُس کی قیمت
فطرانہ
57روپے احتیاطاََ 60روپے /فی کلو 32.50

ساڑھے تین کلو جو ( سیری) یا اس کی قیمت
فطرانہ
115روپے/ فی کلو 33روپے

ساڑھے تین کلو کشمش یا اس کی قیمت
فطرانہ
700روپے/ فی کلو 200روپے

ساڑھے تین کلو پنیر یا اس کی قیمت
فطرانہ
1400روپے/فی کلو 400روپے

ساڑھے تین کلو کھجور یا اس کی قیمت
فطرانہ
560روپے/فی کلو 160روپے
نوٹ :
* روزہ کا فدیہ، نماز کا فدیہ اور صدقہ فطر کی مقدار برابر ہے جسے ان مذکورہ تمام اشیاء سے ادا کیا جاسکتاہے۔
* جس بیمار یا بوڑھے شخص کو ماہر و دیندار ڈاکٹر روزہ رکھنے سے منع کردے اور اس کے لئے زندگی بھر صحت کی امید نہ ہو اور اس کے لئے روزوں کی قضا ممکن نہ ہو تو ایسا شخص اپنے ہر روزہ کے بدلے میں فدیہ ادا کر سکتاہے ۔
* جس شخص نے مرتے وقت وصیت کی کہ میری قضا شدہ نمازوں اور روزوں کا فدیہ میرے مال میں سے ادا کر دیا جائے تو اس کے ایک تہائی مال میں سے یہ فدیہ ادا کیا جائے گا۔
* صدقہ فطر اپنا اور اپنی نا بالغ اولاد کا ( اگر وہ مالدار نہ ہو) تو واجب ہے ،اپنی بالغ اولاد ، بیوی، ملازمین اور والدین وغیرہ کا صدقہ فطر ادا کرنا واجب نہیں تا ہم اگر ادا کریں تو ادا ہو جائے گا۔
* صدقہ فطر زکوٰۃ کی طرح ایسے غریب و نادار افراد کو مالک بنا کر دینا ضروری ہے جو نصاب حرمانِ زکوٰۃ کے مالک نہ ہو۔
* مسجد، مدرسہ ، ہسپتال اور کسی بھی رفاہی ادارہ کی تعمیر میں اس رقم کا بغیر تملیک خرچ کرنا جائز نہیں ۔
منجانب: ارشاد اللہ شادؔ

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

داد بیداد …..میرٹ یا اہلیت 

میرٹ کا انگر یزی لفظ ہماری زبان میں بار بار استعمال ہو تا ہے اس ...

اترك تعليقاً


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔