آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ چترال میں “مقابلہ حسنِ قرات”کی روح پرور محفل

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گزشتہ دنوں آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ چترال میں چترال ٹاؤن کے مختلف  اسکولز،کالجز اور دینی مدارس کے  سیکنڈری اور ہائیرسیکنڈری  کے طلباء  کے درمیان  حسن قرات کا مقابلہ ہوا جس میں  سیکنڈری لیول میں پہلی پوزیشن سنٹینل ماڈل سکول چترال کے لطف الرحمن، دوسری پوزیشن محمد سوید چترال ماڈل کالج چترال اور تیسری پوزیشن عمر معاویہ قتیبہ پبلک اسکول اینڈ کالج چترال نے حاصل کی اور ہائیر سیکنڈری لیول میں دارالعلوم شاہی مسجد چترال کےانعام اللہ نے پہلی ،ایف سی پی ایس چترال کے جنید اللہ نے دوسری اور آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول چترال کے مقداد فدا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس رو ح پرور محفل کے مہمان ِخصوصی  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر حنیف  اللہ  نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک کے مبارک موقع پر اس طرح کی محافل کا انعقاد باعث برکت ہونے کے ساتھ ساتھ طلبا کا قرآن ِ مجید کی تلاوت  کرنے کی صلاحیتوں کا نکھارنے کے حوالے سے انتہائی احسن اقدام ہے۔تقریب کے صدر محفل  معروف شاعر، محقق اور ماہر تعلیم مولا نگاہ نگاہ نے  کہا میں آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ چترال کےDSC01843 انتظامیہ کوتہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے چترال میں  اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام  منعقد کرکے سب سے بازی لے گیا ۔انہوں نےطلباء پر زور دے کر کہا کہ قران کی تلاوت کے ساتھ ساتھ قرآن  کے مفہوم کو بھی سمجھنے کی کوشش کرے۔

 آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول کے طلباء سلمان علی مغل،مستنصر بیگ اور حنیف علی نے اپنے مخصو ص اندازمیں کمپیئرنگ  کے فرائض سر انجام دئیے ۔ کلاس ہشتم کے طالب علم عابد الرحمن  نے حمد باری تعالیٰ اور کلاس نہم کے طالب علم واجد علی شاہ نے نعت رسول مقبول ؑؐ  پیش کیں۔ اسکول ہذا کے پرنسپل ریاض حسین نے مہمانوں  کو خوش آمدید  ا ور محفل قرأت  کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکولزمیں تمام مضامین بشمول اسلامیات  قومی تعلیمی نصاب کے مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے آغا خان یونیورسٹی  ایگزامینشن بورڈ کے  مرتب کردہ سلیبس کے مطابق    پڑھائے جاتے ہیں۔آج کی یہ محفل قرأت بھی انہی مقاصد کو حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے۔

اس محفل قرأت کے حوالے سے ایک منفرد بات یہ تھی کہ تلاوت کلام پاک کے ساتھ ساتھ دو مہمان مقررین مولانا حبیب اللہ اور الواعظ علی اکبر قاضی  کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔انہوں نے بالترتیب ” اخلاقی اقدار اور آج کے نوجوان” اور “اسلام کی عقلی روایت اور ہمارے نوجوان” کے موضوعات پر طلباء سے خطاب کیا۔یہ خوبصورت محفل دن کے بارہ بجے خوبصورت  یادوں اور ڈھیر سارے برکات  ساتھ لیے اپنے اختتام کو پہنچی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔