چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا دورہ یارخون،بجلی گھر اور سونامی پراجیکٹ کا معائنہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان چترال سے 210کلومیٹر دوریوسی یارخون کے گاؤں پاؤر میں اے کے آرایس پی کے زیرتعمیر 800کلوواٹ کے منی ہائیڈروپروجیکٹ اورسونامی پروجیکٹ کے تحت لگائے ہوئے پووں کامعائنہ کیا۔ منی ہائیڈروپروجیکٹ اس سال 2016کے اختتام تک آپریشل ہوجائیں گے۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان13508937_608979965935798_2471722378483281527_n نے علاقے کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت اقتدارسنبھالتے وقت عوام سے اختیارات نیچے سطح پردینے کاوعدہ کیاتھا مقریرہ تاریخ میں بلدیاتی انتخابات کراکرعوام سے کیاہوا وعدہ پورا کیا اب ہرگاوں میں منتخب نمائندے عوامی خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوامی فلاح و بہبود کے تقاضوں کو ہر صورت پورا کیا جا ئے گا۔عمران خان نے بروغل کے چترال کافضائی دورہ کرکے پسماندگی کاجائزہ لیااوربحالی کے کاموں میں تعاوں کی یقین دہانی کی

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔