آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ میں ضلعی نعتیہ مقابلے کا انعقاد

بونی (ذاکر محمدزخمیؔ تورکھو حال بونی )آغان خان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ ،مستوج کے قابلِ اعتبار تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا ہے جو علاقے میں بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔یہی سکول چترال کی اصل ثقافتی اور اخلاقی اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے مختلف موقعوں پر مختلف مثبت سرگرمیاں منعقد کراتے رہتے ہیں ۔DSCN4463 ان تمام مثبت سرگرمیوں کے انعقاد کرانے کا کریڈت سکول ہذا کے پرنسپل صاحبہ کو جاتی ہے ۔جو ان تمام کی اہمیت سے بخوبی وقف ہیں ۔آپ سکول کے اندر نظم و ضبط رکھنے میں اپنے مثال آپ ہیں۔ کوراغ سکول کے طالبات کو یہ فخر حاصل ہے کہ وہ انتہائی سنجیدہ ادارے میں دور اندیش پرنسپل کے زیرِ سایہ رہتے ہیں۔۔ اس سکول میں نصابی تعلیم کے ساتھ احلاقی تربیت اور شرافت کی درس موجودہے ۔ بڑوں کے عزت و احترام اور چھوٹوں پر رحم و شفقت کی سبق یہاں سے ملتی ہے ۔ موقعوں کی مناسبت سے یہاں حُسنِ قرآت کے مقابلہ،نعت خوانی اور دوسرے پروگرامات منعقد ہوتے رہتے ہیں ۔ان پروگرامات کی کڑی گزشتہ روز ضلعی سطح پر نعت خوانی کے مقابلے کا منعقد ہونا تھا ۔
آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ کے زیراہتمام۲۴ رمضان المبارک ۱۴۳۷ھ بمطابق ۳۰جون ۲۰۱۶ء کو ضلعی نعتیہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔اس مقابلے میں ضلع بھر سے ۲۰ سکولوں کے طلباء اور طالبات نے شرکت کی۔ مقابلے کا مقصد ضلع چترال کے طلباء و طالبات کے لئے رمضان المبارک کی رحمتوں اور برکتوں کو دوبالا کرنے کے لئے موقع فراہم کرنے کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے یلغار اور مادی دباو میں نشونماپانے والے طلباء اور طالبات کے ذہنوں میں نعت خوانی کی اہمیت کو اجاگر کرنااور ا س طرف انکو ترغیب دلاناتھا۔

پروگرام کی صدارت ریٹائرڈ پرنسپل سعیداللہ جان نے کی جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بونی کی ہیڈ مسٹرس محترمہ مہروالنساء تھی ۔ ان کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر مستوج حمیداللہ خٹک ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد صالح،ممبر تحصیل کونسل مستوج سردار حکیم، مشہور مذہبی سکالر سید امیر شاہ ، مختلف سکولوں کے پرنسپل اور اساتذہ سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مقابلے کے ججز کے فرائض ذاکر محمد زخمی، علاوالدین عرفی اور بی بی عارفہ نے انجام دئیے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعدپرنسپل آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ محترمہ سلطانہ برہان ا لدین صاحبہ نے مہمانوں کا شکریہ کر نے کے ساتھ پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ اس کے بعد نعتیہ مقابلے کا باقاعدہ آغاز ہوا، ابتدائی دس طلباء و طالبات کی نعت خوانی کے بعداسماعیلی طریقہ اینڈ ریلجس ایجوکیشن بورڈ چترال کے لیڈاسکالر سید امیر شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم ﷺ کے اصول دین اور سیرت طیبہ کی بنیاد ہے کہ آج ارب ۴۵ کروڑ مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں۔ رمضان المبارک انتہائی رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ یہ مقدس مہینہ تمام مسلمانوں کو ایک پلیٹ فام پر جمع ہونے کا درس دے رہا ہے۔ اس لئے رمضان المبارک اورروزے کی روح اور اہمیت کو سمجھ کر مختلف ممالک میں ہماررے مسلمان بھائی ،بہن اور بچے انتہائی کسمپرسی اور غربت کی زندگی گزار رہے ہیں ان کو ایسے مشکل حالات سے نکالنے کیلئے بطورمسلمان ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ بعد ازیں مقابلے کے باقی ماندہ نعت خوانوں نے نعت خوانی کی ۔ اس مقابلے میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاگرام کی طالبات حسینہ عباس اور نائلہ پروین نے پہلی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بونی کی طالبہ صاحبہ سلیم نے دوسری اورگورنمنٹ ہائی سکول وریجون کے طالب علم سجاد علی شاہ اورآغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ کی طالبہ مہک ریال نے بدستور تیسری پوزیشن حاصل کیں۔ پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو شیلڈ، بمعہ اسناد دئیے گئے،جبکہ مقابلے میں شریک دوسرے طلباء و طالبات کو شرکت کے سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔بعد ازیں اسسٹنٹ کمشنر مستوج حمیداللہ خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آغاخان ایجوکیشن سروس نہ صرف چترال بلکہ پورے پاکستان میں تعلیم کی روشنی پھیلانے میں اہم ادا کررہی ہے، انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس ادارے کی تعلیمی خدمات پر فخر محسوس ہوتاہے ۔DSC06683اسسٹنت کمشنر اپنی طرف سے اس سال کے پوزیشن ہولڈرز کے لیے اسی طرح کا ایک پروگرام منعقد کرانے کی خواہش ظاہر کی ۔تاکہ تعلیم کی اہمیت اُجاگر ہو سکے۔ تقریب کی مہمان خصوصی ہیڈمسٹرس گورنمنٹ گرلز ہا ئی سکول بونی محترمہ مہرالنساء نے نعتیہ محفل منعقد کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا اس دور میں ایسے پروگرام کی اشد ضرورت ہے اور اس نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کی کامیابی کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہ نہ صرف رسول ﷺ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ سے واقف ہوں بلکہ اسے اپنی زندگی کالازمی حصہ بنائیں۔تقریب کے صد ریٹائرڈ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بونی سعیداللہ جان نے کہاکہ رسول اللہ ﷺ کی حدیث کی رو سے علم نور اور مومن کی کھوئی ہوئی میراث ہے اس لئے طلباء اور طالبات کو معیاری تعلیم حاصل کرنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاکر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کی ترقی او ر خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔ آخر میں جناب شجاع الدین فیکلٹی ممبر اے کے ایچ ایس ایس نے مہمانون کا شکریہ کرتے ہوئے تقریب کا اختتام کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔