عشریت میں ٹریفک حادثہ ؛ 12سالہ طالبعلم جان بحق اور پانچ دیگر زخمی

دروش (نمائندہ چترال ایکسپریس) ہفتے کے روز عشریت میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک طالبعلم جان بحق ہو گیا جبکہ گاڑی میں سوار دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک مسافر لینڈ کروزرگاڑی نمبر PSD-1821سواریوں کو لیکر دیر بالا سے چترال آرہا تھا کہ عشریت پولیس چوکی سے آگے حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق ہو ا۔ دروش پولیس کے مطابق جان بحق ہونیوالے 12سالہ طالبعلم کا نام محمد اسمٰعیل ولد محمد اقبال سکنہ پشاور ہے جبکہ زخمیوں میں محمد اقبال ولد محمد ابراہیم سکنہ پشاور، رافعہ اقبال، رابعہ دختر خان سکنہ چنار مستوج، معاذ عزیز، رضوان سکنہ چنار مستوج ، اسحق سکنہ پشاور ، بی بی دانہ زوجہ خوشحال سکنہ مستوج اور ڈرائیور رحمت اللہ شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔