معروف سماجی ومذہبی رہنما قاری فیض اللہ چترالی کا ارسون کے شہدا کے لئے مسجد نبوی میں خصوصی دعا ،اظہارافسوس اور حسب سابق جستی چادروں کا اعلان۔۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال کے معروف سماجی ومذہبی رہنما قاری فیض اللہ چترالیQari faiz ulah chitrali نے مدینہ منورہ سے اپنے نمائندہ خاص مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد چترال سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے انہیں جلد سے جلد سے ارسون کے متاثرین تک پہنچنے اور ان کے فوری حل طلب مسائل کا رپورٹ لیکر ان کو جلد از جلد حل کرانے کا حکم دیا اور ان تمام متاثرین کے لئے جن کے گھر اس سیلاب میں منہدم ہو چکے ہیں حسب سابق جستی چادریں دینے کے احکامات بھی جاری کر دئیے اور شہید ہونے والی مسجد کے لئے بھی جستی چادروں کا اعلان کیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے khatibخطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی سیلاب اور زلزلے کے موقع پر ہم قاری صاحب کے حکم سے ہر جگہ پہنچتے رہے اور متاثرین کو فوری امداد کے ساتھ ان کے گھروں کی تعمیر کے لئے اب تک 20ہزار سے زائد چادریں تقسیم کر چکے ہیں جن سے 500متاثرین مستفید ہو چکے ہیں، حسب سابق اسی طرز پر ارسون کے متاثرین کے ساتھ بھی تعاون اور امداد کا سلسلہ شروع کریں گے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔