محکمہ صحت چترال کی میڈیکل ٹیموں کا سیلاب زدہ علاقے ارسون کا دورہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) محکمہ صحت چترال کی میڈیکل ٹیموں نے تین بارمختلف تاریخوں کو سیلاب زدہ ارسون کا دورہ کیا۔میڈیکل ٹیم میں ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر اسرار اللہ،ڈاکٹر ارشاد احمد ،ڈاکٹر شکیل احمد ،ڈاکٹر امتیاز،ڈاکٹر ضیاء، ڈاکٹر ربانی پیرامیڈیکل اسٹاف میں وہاب خان،عطاالرحمن اور نیاز احمد شامل تھے۔سیلاب سے علاقے میں 29جانوں کا نقصان ہوا اور کافی انفراسٹرکچر بھی تباہ ہوا۔ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر اسرارDr. Israr Ullah نے اس موقع پر کہا کہ علاقے میں فی الوقت کوئی وبائی مرض نہیں،علاقے میں ضروری ادوایات اور دوسرے ضروری الات پہنچائے گئے ہیں اور آئیندہ کسی بھی ہنگامی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہماری ٹیم اور تمام ضروری ادویات ہسپتال میں دستیاب ہونگی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔