راغ لشٹ کے مقام پر سامبو کمپنی والوں کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے دو انسانی جانیں ضائع ہوئی۔وی سی ناظم ظاہر الدین بابر

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ظاہر الدین بابرنائب ناظم وی سی کجو گاؤں نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ مورخہ 10جولائی2016بروزاتوار راغ لشٹ کے مقام پر سامبو کمپنی والوں کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے دو انسانی جانیں ضائع ہوئی۔اُنہوں نے کہا کہ راغ لشٹ میں سامبو کمنی والوں نے بجری نکال کر بڑے بڑے گھڑ بنائے ہیں۔اور ابھی تک ان کو نہیں بھرے ہیں جس میں پانی آکر بڑے تالاب کی شکل اختیار کرگیا ہے۔جو کہ آئیندہ بھی خطرے سے خالی نہیں۔ظاہر الدین بابر نے کہا کہ پچھلے سال بھی سامبو والوں کی غفلت اور لاپرواہی سے گولین کے مقام پر ایک جوان سال لڑکا جان بحق ہوا تھا۔جس پر انتظامیہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہیئے کہ سامبو کمپنی کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لاکر آئیندہ ان کو پابند بنائیں تاکہ وہ ایسے جگہوں پر کانٹے تار لگائیں یا بورڈ چسپاں کریں جس سے لوگوں کو معلوم ہوکہ یہ جگہ خطرناک ہے اور آئیندہ ایسا کوئی آندوناک واقعہ رونما نہ ہو۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔