لواری ٹنل زیارت کے مقام پر گذشتہ رات سیلاب سے تعمیریاتی کمپنی کے سات گاڑیاں،سٹیل پلانٹ اور ہیوی جنریٹر سیلاب برد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) سیلاب نے لواری ٹنل ائیریے میں تباہی مچا دی ہے ۔ اتوار اور پیر کی درمیانی رات ہونے والی بارش اور پیر کے روز صبح ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں لواری ٹنل چترال سائڈ پر ، تعمیراتی کمپنی سامبو کا سٹیل پلانٹ ،ہیوی جنریٹر 2ڈمپر ایک ٹریکٹر سمیت 7گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئیں ۔ جبکہ ٹنل ائیریے میں سڑک کو بھی بہت نقصان پہنچا ۔ جس کی وجہ سے گذشتہ رات سے پشاور چترال روڈ زیارت سے لے کر براڈم کے مقام پر بند ہو گیا ہے ۔ پیر کے روز صبح کے وقت چترال سائڈ پر پھر بارش ہوئی ۔ اور کئی گاڑیاں اُس کی نذر ہو گئے ، جو گذشتہ رات سیلاب کی وجہ سے نالہ زیارت کے قریب پھنسے ہوئے تھے ۔ ٹنل کے مقام پر تین برساتی نالوں کے اوپر انتہائی تیز بارش ہوئی ۔ جس کے نتیجے میں تینوں برساتی نالوں میں بیک وقت زوردار سیلاب آیا ۔ اور اُس نے پورے ایریے کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔ اور وہاں پر پھنسی ہوئی گاڑیاں جن میں 2 ڈمپر 1ٹریکٹر2ویگو 1ڈائنا اور ایک کار شامل ہیں سیلاب کی نذر ہو گئے ۔ سیلاب نے ایک سٹیل پلانٹ اور ہیوی جنریٹر کو بھی نقصان پہنچایا ۔ ڈی سی کنٹرول روم چترال کے مطابق ، ٹریکٹر اور دو ڈمپر لواری ٹنل کی تعمیراتی کمپنی سامبو کی تھیں ۔ جنہیں سیلاب بہا لے گیا ۔ ذرائع کے مطابق اس ایریے میں اس سال یہ آٹھواں سیلاب ہے ۔ جس نے ہر مرتبہ ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔ سیلاب سے چترال پشاور روڈ لواری ٹنل ایریے سے براڈم عشریت 8کلومیٹر ایرئے تک اتوار کی رات سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے ۔ پیر کے روز صبح روڈ کی بحالی کیلئے جب کام کا آغاز کیا گیا ۔ تو دوبارہ بارش ہوئی اور ایک مرتبہ پھر سیلاب آیا ۔ اور کئی گاڑیاں اُس کی زد میں آئیں ۔ اور ٹنل کھولنے کی کوشش مزید مشکلات کا شکار ہوئی ۔ روڈ کی بندش سے چترال سے پشاور اور پشاور سے چترال آنے والے سینکڑوں مسافر گاڑیاں اور ٹرک پھنس کر رہ گئی ہیں ۔ اور لوگوں کو انتہائی پریشانی کا سامنا ہے ۔ بعض مسافر جو چلنے کے قابل نہیں ہیں ۔ انتہائی پریشانی اور خوف میں گاڑیوں سے اُتر کر محفوظ مقامات کی تلاش میں ہیں ۔ جبکہ کئی مسافر پیدل چل کر عشریت پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ پولیس تھانہ عشریت کے مطابق مسافروں کو انتہائی تکلیف کا سامنا ہے ۔ سینکڑوں افراد مرد و خواتین بچے بیمار پیدل چلنے پر مجبور ہیں اور انتہائی مشکل حالات سے دوچار ہیں ، خوراک دستاب ہیں ، اور نہ وہ متاثرہ سڑک میں پیدل آٹھ کلومیٹر سفر کے قابل ہیں ، جبکہ پہاڑی علاقہ ہونے کی بنا پر کسی بھی وقت کچھ بھی ہونے کا خطرہ موجود ہے ۔ پولیس کے مطابق سیلاب سے بہت بڑا ایریا متاثر ہوا ہے ۔ اور مسلسل کام ہونے کی صورت میں منگل کے روز ہی کھل سکتا ہے ۔ ادھر پیر کی رات شیشی کوہ ، مڈکلشٹ ، کالش ویل بمبوریت میں بارش ہوئی ۔ جس کے نتیجے میں مڈکلشٹ میں درمیانے درجے کا سیلاب آیا ۔ تاہم کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ کالاش ویلی میں بارش سے پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے ۔  موصول ہوئی ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔