آل پاکستان درجہ چہارم ملازمین ایسوسی ایشن محکمہ تعلیم ضلع چترال کا ہنگامی اجلاس

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) آل پاکستان درجہ چہارم ملازمین ایسوسی ایشن محکمہ تعلیم ضلع چترال کے صدر محمد قاسم کی زیر صدارت گورنمنٹ ہائی سکول مستوج میں کلاس فور ملازمین کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں چترال میں کلاس فور ملازمین کے مسائل پر تفصیلی بحث کی گئی ۔ اور ضلعی صدر نے کلاس فور کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں اپنی طرف سے کئے گئے اقدامات اور کوششوں سے حاضرین کو آگاہ کیا ۔ اور یقین دلایا ۔ کہ اتفاق و اتحاد سے تمام مسائل بتدریج حل کئے جائیں گے ۔ اور وہ شب و روز اس سلسلے میں سرگرم عمل ہیں ۔ اجلاس میں مستوج ، لاسپور سے لے کر بروغل تک ایک تنظیم تشکیل دی گئی ،اور متفقہ طور پر نصیرالدن کو صدر اور محبوب علی شاہ کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ۔ اس موقع پر نو منتخب عہدہ داروں نے ضلعی صدر کو یقین دلایا ۔ کہ وہ تنظیم کو فعال بنائیں گے ۔ اور ضلعی سطح پر جو ہدایات دیے جائیں ۔ اُن پر عمل درآمد کو یقینی بنا نے کی ہر ممکن کو شش کی جائیں گی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔