مدرسہ مظاہرالحق ارسون کے لئے پانچ لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کرنے پر ایم پی اے بی بی فوزیہ اور حاجی سلطان کا شکریہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) مدرسہ مظاہرالحق ارسون کے مہتتم مولانا رحمت نواز اور مدرسہ کمیٹی کے ممبران نے ارسون میں حالیہ قیامت خیز سیلاب کے موقع پر درجنوں گھرانوں کے ساتھ علاقے میں قائم اس واحد دینی مدرسے کی سیلاب بردگی کا نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی ممبر صوبائی اسمبلی بی بی فوزیہ اور حاجی سلطان محمد کی طرف سے مدرسے کی عمارت کی از سر نوتعمیر کرنے کے اعلان اور بعد میں اپنے دورہ ارسون کے موقع پرمدرسے کی بحالی کے لئے پانچ لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ چترال سے تعلق رکھنے والے ممبران صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے لیڈر کا گرانقدر عطیہ اہالیان ارسون کے لئے حوصلہ افزائی کا باعث ہے جس کے لئے وہ اہالیان ارسون کے خصوصی تشکر اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک اجروثواب کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس دورافتادہ اور پسماندہ علاقے میں یہ مدرسہ 1997ء سے علم کی روشنی کے ذریعے جہالتو ں کی تاریکیوں کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا تھا۔ا نہوں نے کہاہے کہ فی لوقت مدرسے کو علاقے کے عید گاہ میں منتقل کردی گئی ہے جہاں پر درس وتدریس میں بہت ہی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔