محکمہ تعلیم چترال کو سیاسی مداخلت سے پاک کیا جا ئے۔شاہ فریدا لحق صدر انصاف ٹیچر ایسوسی ایشن چترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس ) شاہ فریدا لحق صدر انصاف ٹیچر ایسوسی ایشن چترال نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق تعلیم اور صحت کو جو اہمیت دی گئی ہے بد قسمتی سے ضلع چترال صوبے کے دوسرے اضلاع کے مقابلے میں قرابا پروری اور سیاسی مداخلت عروج کو پہنچ چکی ہے۔ضلع چترال کے محکمہ تعلیم میں اعلیٰ عہدیداروں سے لیکر چوکیدار تک کے پوسٹ سیاسی رشوت کے طور پر لگا ئے جا تے ہیں۔جسکی وجہ سے محکمہ تعلیم روز بروز تباہی کی طرف جا رہا ہے۔ صوبائی حکومت کی ضلع چترال کی طرف عدم تو جہی کی ایک مثال یہ ہے کہ تین سالوں میں ایک مر تبہ بھی وزیر تعلیم نے چترال کا سر کاری دورہ نہیں کیا۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم ضلع چترال کے اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف بار بار عوامی شکایات کے با وجود صوبائی حکومت ان کے خلاف موثر کاروائی نہیں کر رہا۔اگر صوبائی حکومت چترال میں تعلیمی بہتری چاہتا ہے تو محکمہ تعلیم چترال میں سیاسی مداخلت کو ختم کرنے کے لئے بر وقت اقدام کریں۔ پشاور یا اسلام آباد میں بیٹھ کر ضلع چترال میں تعلیمی امر جنسی کا خواب دیکھنا بے کار

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔