دروش احتجاج کرنے والوں اور پولیس کے درمیان روڈ کھولنے سے متعلق تصادم

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) دروش شاہنگار میں پیڈو کے خلاف احتجاج کرنے والوں اور شندور میں ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاع سے چترال آنے والی پولیس کے مابین اُس وقت تصادم ہوا ۔ جب انتظامیہ کے ساتھ احتجاجیوں کے قائدین کے مذاکرات کا میاب ہونے کے بعد چترال پشاور روڈ کھول دی گئی ۔ جو کہ بدھ کی صبح سے سہ پہر تک آٹھ گھنٹے بند تھی ۔روڈ کھلتے ہی پولیس کا بڑا قافلہ جب چترال روانہ ہوا ۔ تو کئی مقامات پرروڈ پر موجود رکاوٹیں ہٹا دی گئی تھیں ، لیکن شاہنگار کے مقام پر احتجاج کرنے والوں کو اُن کے قائدین کی طرف سے مفاہمت ہونے اور روڈ کے کھولنے سے متعلق ہدایات نہیں دیے گئے تھے ۔ اس پر پولیس جب یہاں پہنچی ،تو احتجاج کرنے والوں اور پولیس کے درمیان روڈ کھولنے سے متعلق تو تو میں میں ہوئی اور نوبت تصادم تک جا پہنچی ۔ تاہم پولیس نے فائرنگ کرکے راستہ کھولنے پر مجبور کردیا ۔ ذرائع کے مطابق اس جھڑپ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ تاہم ڈی ایس پی دروش ظفر احمد نے فائرنگ سے لا علمی کا اظہار کیا ہے ۔ اور اس واقعے کو غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔