شندور پولو میلے کا افتتاحی میچ لاسپور اور غذر کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ۔ افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک تھے

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال کے معروف سیاحتی مقام شندور میں 12500فٹ بلند خوبصورت جھیل کے کنارے شندور پولو میلے کا افتتاحی میچ لاسپور اور غذر کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ۔ افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک تھے ۔ اس موقع پر سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر آئی جی ایف سی میجر جنرل شاہین مظہر محمود ، ڈی آئی جی ایف سی ،سیکٹر کمانڈر بریگیڈیر ضیاء الاسلام ، چترال کے اسمبلی ممبران ، ضلع ناظم چترال اور چترال اور گلگت کے عمائدین نے شرکت کی ۔ لاسپور اور غذر کے مابین انتہائی سنسنی خیز مقابلہ ہوا ۔ جس میں بالاخر لاسپور ٹیم نے غذر کو تین کے مقابلے میں چار گو لوں سے شکست دی ۔ وقفے کے دوران خٹک ڈانس، براس بینڈ ز ، چترال لوکل میوزک کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔ جبکہ گھڑ دوڑ ، میراتھن کے مقابلے ہوئے ۔ جبکہ شندور کی فضاؤں میں پیرا گلائڈروں نے اپنے فن کے جوہر دیکھائے ۔ بعد آزان وزیر اعلی بذریعہ ہیلی کاپٹر شندور روانہ ہو گئے ۔ جہاں کمانڈنٹ چترال سیدنظام الدین شاہ،ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمدوڑائچ اورتحریک انصا ف کے ضلعی رہنمارحمت غازی نے سی ایم کااستقبال کیا، چترال سکاؤٹس کے دستے نے انہیں سلامی دی ۔ اور گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے چترال کے مختلف ترقیاتی فنڈ کے لئے مختص رقم 50کروڑ سے بڑھا کر 1ارب کرنے کا اعلان کیا اور چترال میں منی ہائیڈل پاور اسٹیشن بنانے کا اعلان کیا جس سے 50ہزار لوگ مستفید ہوں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خرچہ حکومت کا اور فائدہ عوام کا ہوگا۔ وزیر اعلی نے چترال میں زرعی یونیورسٹی کے قیام کا اعلان بھی کیا۔اس کے علاوہ ریشن کے لئے ایک ہزار سولر پاور یونٹ لگانے کا بھی اعلان کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔