ڈپٹی کمشنر چترال کا غم سے نڈھال کالاش کمیونٹی سے تعزیت اور اظہار ہمدردی ، حکومت کی طرف سے پانچ پانچ لاکھ روپے کے چیک مقتولین کے ورثاء کو پیش

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ نے پیر کے روز کالاش وادی بمبوریت میں کالاش کمیونٹی کے ان افراد کے گھر گئے جو کہ گزشتہ جمعہ کے دن افغان لٹیروں کے ہاتھوں حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ انہوں نے غم سے نڈھال کالاش کمیونٹی سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا اور حکومت کی طرف سے پانچ پانچ لاکھ روپے کے چیک مقتولین کے ورثاء کو پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مقتولین کے گھرانوں سے ایک ایک سرکاری ملازمت کے لئے اہل افراد کو چترال لیوی میں بھرتی کرنے کا بھی اعلان کیا جبکہ افغان لٹیروں کے ہاتھوں لٹے ہوئے بکریوں کا تخمینہ لگانے کے بعد حکومت کی طرف سے ہر بکری کے عوض معاوضے دلانے کا بھی وعدہ کیا۔ اس موقع پر اسامہ احمد وڑائچ نے کالاش کمیونٹی کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ ان کے مال ،د ولت اور عزت وابرو کی حفاظت حکومت اور ریاست کا اولین فرض ہے جس میں کسی بھی طور پر کوتاہی نہیں برتی جائے گی اور آئندہ کے لئے چوری چکاری اور مال مویشی لوٹنے کی غرض سے سرحد عبور کرنے والے افغان باشندوں کو نشانہ عبرت بنائے جائیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔