کھوار زبان وا دب کی ترویج و ترقی کے لئے کھوار اہل قلم اور مئیر تنظیم کا ملکر کام کرنے کا عہد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں کھوار زبان و ادب کی ترویج وترقی کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کھوار اہل قلم اور مادر ٹانگ انیشیٹیو فار ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (مئیر)چترال کے ممبران کا ایک مشترکہ اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقدکیا گیا۔ جس میں  دونوں تنظیموں کے عہدیداران نے آئندہ  کھوار زبان کی ترقی وترویج کے لیے ملکر کام کرنے کا اصولی  فیصلہ کیا۔ اجلاس  کے شرکاءنے چترال میں ادبی تنظیموں کے مابین روابط کے فقدان کو زبان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا اور ایک مربوط لا ئحہ عمل کے ذریعے اس دوری کو ختم کرنے کا عہد کیا۔ اجلاس میں کھوار اہل قلم کی طرف سے مئیر تنظیم کا نثری رسالہ”کھوار نامہ ” کی  چھپائی کےلیے دس ہزار روپے بھی مئیر تنظیم کے صدرفرید احمد رضا کے حوالے کیا۔کھوار اہل قلم کے صدرمسرت بیگ مسرتؔ، محمد نواز رفیعؔ ،طاہرالدین شادانؔ اور چئیرمین کھوار اہل قلم محمد کوثر ایڈوکیٹ  کی طرف سے بھی مالی اعانت کا اعلان کیا گیا۔ آخر میں مئیر تنظیم کے صدر نے کھوار اہل قلم کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔