آل کونسلر ز ایسو سی ایشن چترال کے کابینہ کا ایک اجلاس۔گولین بجلی گھر پر کام تیز کرنے کا مطالبہ

چترال( نمائندہ چترال ایکسپر یس ) گذشتہ روز کو آل کونسلر ز ایسو سی ایشن چترال کے کابینہ کا ایک اہم اجلاس بمقام آفس نسم محمد خان ایڈوکیٹ / جنرل سکرٹری آل کونسلر ایسو سی ایشن چترال منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔کابینہ کے ممبران نے چترال کے مختلف مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں بالخصوص حالیہ دنوں وقوع پذیر ہونے والے کلاش برادری کیساتھ ہونے والے حادثے کی بھر پور مذمت کی گئی۔ اور انسانی جانوں کی ضیاع پر انتہائی افسو س کا اظہار کیا گیا اور جلاس کے شر کاء نے حکومت وقت سے بھر پور مطالبہ کیا کہ جلد از جلد مذکورہ حادثے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے اور علاقے کے رہائشیوں کی تحفظ کے لئے بھر وقت اقدمات اٹھائے جا ئیں۔اجلاس کے شرکاء نے دیگر مسائل کے علاوہ بالخصوس ادارہ ایس ، ار ، ایس ، پی کی طرف سے تعمیر ہونے والی گولین گول میں 2 میگا واٹ بجلی گھر میں تاخیرپر انتہائی غم و غصے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ادارے اور متعلقہ حکام سے بھرپور مطالبہ کیا کہ بجلی گھر میں ہونے والے کام کی رفتا ر کو تیز کیا جائے اور اپنے آخری وعدے کے مطابق مقررہ وقت یعنی ستمبر2016 کے آخر تک صارفین ٹاونکو مذکورہ بجلی گھر سے بجلی فراہم کر نے کو یقینی بنائے جائے بصورت دیگر چترال ٹاؤں کے رہا ئشیوں کے غم و غصے اور کسی بھی نا خوشگوار حالات کی ذمہ داری ادارے اور متعلقہ حکام پرعائد ہوگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔