عوامی مسائل حل کرنے سے متعلق پالیسیوں کی بدولت پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں روزبروزاضافہ ہو رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنمارحمت غازی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان تحریک انصاف چترال کے سینئررہنما ممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی چترال رحمت غازی ،الطاف گوہرایڈوکیٹ اوررضی الدین نے گذشتہ روز یوسی شیشی کوہ کادورہ کیا۔اس موقع پرپینگاڑمیں پارٹی ورکروں اورمعزیرن علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کوصوبے میں اقتدارملنے کے بعدتبدیلی کے لئے بہت ہوم ورک کرنا پڑا اس دوران نہ صرف مسائل کی نشاندہی کی گئی بلکہ مسئلے کے حل کے طریقے بھی طے کیے گئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پورا کر دیا۔ جبکہ کرپشن سے پاک شفاف نظام کے ذریعے عوامی مسائل حل کرنے سے متعلق پالیسیوں کی بدولت پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں روزبروزاضافہ ہو رہا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ مختلف پارٹیوں کے ورکرز بھی جوق در جوق پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔دریں اثنا مقامی سطح پر ایک فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا جانے والا تھا ۔ لیکن دو ٹیموں کے ما بین پیشگی تنازعے کی بنا پر فائنل نہیں کھیلا جا سکا ۔ اور بڑی تعداد میں موجود شایقین کو مایوسی ہوئی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔