پی پی آے ایف کی طر ف سے ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام ( AVDP) کو اُن کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر تعریفی شیلڈ سے نوازاگیا

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ PPAFنے ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام ( AVDP) کو اُن کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر تعریفی شیلڈ سے نوازا ہے ۔ پیر کے روز اے وی ڈی پی آفس ایون میں ایک سادہ اور پُروقار تقریب ہوئی ، جس میں پی پی اے ایف کے سنئیر منیجمنٹ ایگزیکٹیو محترمہ شامہ مقبول ، منیجر لائیولی ہوڈ بشارت خان اور منیجر کمیونٹی انفراسٹرکچر سرفرازنے اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پی پی اے ایف حالیہ عرصے میں اے وی ڈی پی کے ساتھ یوسی ایون میں کام کا آغاز کیا ہے ۔ اور اس ادارے کی سابقہ اعلی کارکردگی بنا پر ہمیں یقین ہے ۔ کہ پی پی اے ایف کے تمام منصوبہ جات احسن طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پی پی اے ایف کی یہ کوشش ہے ۔ کہ اے وی ڈی پی ائریا میں غربت کے خاتمے کا مستقل حل نکالا جائے ۔ تعلیم یافتہ ہنر مند نوجوان نسل کی بتدریج مدد کرکے انہیں اپنے پاؤں کھڑا کرنے کے لئے اے وی ڈی پی نے جو لائحہ عمل تیار کیا ہے ۔ اُن کو عملی جامہ پہنا کر مستقبل میں اس علاقے میں موجود غربت میں حتی المقدور کمی لائی جائے ۔ جبکہ اس علاقے میں انفراسٹرکچر جن میں سڑکیں ، پُلیں، آبنوشی سکیمیں ، آبپاشی نہریں ، حفاظتی پُشتے سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں ۔ شب و روز محنت سے اُن کی تکمیل کرکے لوگوں کو مشکلات سے نکالنے کے اقدامات کئے جائیں ۔ شامہ مقبول نے کہا ۔ کہ ان پراجیکٹس کی تکمیل کے بعد بھی ڈیزاسٹر میں پی پی اے ایف اس علاقے میں مزید کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ کیونکہ یہ علاقہ سیلاب اور دیگر آفات کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایجوکیشن ، سکل ڈویلپمنٹ و زرعی پیداوار کی ترقی کیلئے بھی کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ جن میں خواتین کی شمولیت زیادہ ہوتی ہے ۔ قبل ازین اس تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول ایون وقار احمد نے اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ اے وی ڈی پی نے یونین کونسل ایون میں ہر شعبے میں قا بل تحسین خدمات انجام دی ہے ۔ جو کہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔ گو کہ ادارے کو مختلف مسائل درپیش ہیں۔ لیکن ان کا مقصد صرف اور صرف کمیونٹی کی خدمت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایون میں فروغ تعلیم کے حوالے سے بھی اُن کی بڑی خدمات ہیں ۔ منیجر وزیر زادہ نے ا ے وی ڈی پی کی سابقہ کارکردگی پر روشنی ڈالی اور پی پی اے ایف کے حالیہ منصوبوں کے حوالے سے مہمانوں کو آگاہ کیا ، وائس چیرمین اے وی ڈی پی محمد ابراہیم ، ممبر بورڈ سابق ڈی او ایجوکیشن قاضی محمد عابداور سابق چیرمین رحمت الہی نے مہمانوں کی آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیا ۔ اور پی پی اے ایف و چیپ ٹریننگ اینڈ کنسلٹنگ کی طرف سے تعریفی شیلڈ دینے پر اُن کا شکریہ ادا کیا
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔