محکمہ پیڈو کے تعاون سے ریشن میں 200 کلو واٹ مینی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے سلسلے میں پارٹنرشپ ڈئیلاگ۔

ُُُچترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ُپختونخوا انرجی ڈیولپمنٹ ارگنائزیشن (PEDO) حکومت خیبر پختونخواہ کے مالی تعاون سے آغاخان رورل سپورٹ پرگرام (AKRSP) کے زیر انتطام چترال میں اس وقت ذیر تعمیر پن بجلی کے 55 منصوبوں میں سے ایک 200 کلو واٹ کا پن بجلی گھر علاقہ ریشن میں منظور ہوا ہے۔ اس سلسلے میں اے ۔ کے۔ آر۔ ایس۔پی پیڈو پراجیکٹ کے نمائندے نے گزشتہ روز ریشن کے گاوں میں مقامی لوگوں کے ساتھ ایک پارٹنر شپ ڈائیلاگ منعقد کیا۔ اس ڈائیلاگ میں تنظیمات کے نمائیندے ، مقامی معاون تنظیم BLSO کے عہدیداران، ویلج کونسل چیرمین اور پیڈو پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر ، ڈپٹی پراجیکٹ ڈائیر یکٹر اور دوسرے اسٹاف نے شرکت کی۔ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ انجینئر ضیاء اللہ نے شراکاء کو پراجیکٹ کے حوالے سے مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ یہ پراجیکٹ علاقے کے لوگوں کی دلچسپی اور ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈائیزئن کیاگیا ہے اور اس سے ریشن گاؤ ن کے 450 تک گھرانے مستفید ہونگے۔ انہو ں نے مقامی لوگو ں سے کہا کہ اس پراجیکٹ کو معیار ، مقدار اور مقررہ وقت پر پورا کیا جائے گا اور اس سلسلے میں کوئی بھی کو تاہی ناقابل برداشت ہوگی۔ یا د رہے کہ گزشتہ سال تباہ کن سیلاب کی وجہ سے ریشن گاوں میں موجود پیڈو کا بجلی گھر تباہ ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے پورے سب ڈو یژن مستوج اور خصوصی طور پر علاقہ ریشن کے عوام کو بجلی کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علا قے کے عوام نے اس پن بجلی کی منظوری پر محکمہ پیڈو اور حکومت خیبر پختونخواہ کے کوششوں کو سراہا اور شکریہ بھی ادا کیا۔ علاقے کے ویلج کونسل کے چیرمین اور مقامی معاون ادارہ BLSO کے نمائیندوں نے اس پن بجلی کی تعمیر میں اپنی مکمل تعاون کا اظہار کیا اور اس سے جلد از جلد مکمل کرنے کا اعادہ کیا۔ پختونخوا انرجی ڈیولپمنٹ ارگنائزیشن (PEDO) حکومت خیبر پختونخواہ کے مالی تعاون سے بنے والا مائیکرو ہائیڈرو پاورتعمیر ہونے کے بعد مقامی لوگوں کے حوالے کی جائے گی۔او ر اس کی تعمیر سے مذکورہ گاؤ ن میں بجلی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔