شوگرام میں معروف شاعر و ادیب محمد چنگیز خان طریقی کی یاد میں محفل مشاعرہ۔

بونی ( جمشید احمد)گذشتہ دن معروف شاعر وادیب محمد چنگیز خان طریقی کے یاد میں شوگرام میں آل چترال محفل مشاعرہ کاا ہتمام کیا گیا جس میں چترال بھر سے شعراء کرام نے شر کت کی۔اس پروقار تقریب کی صدارت سابق ڈی ای او محکمہ تعلیم ماہر تعلیم اور ادیب محقق نقارمکرم شاہ نے کی ۔ جبکہ مہمان خصوصی صدر انجمن ترقی کہوار ضلع چترال شہزادہ تنویر الملک تھے۔ نظامت کی فرائیض یحی خان منتظر نے انجام دی محفل کا آغاز مولانا ناصر الدین کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس کے بعد نعت رسولؐ مقبول پیش کی گئی ۔ انجمن ترقی کھوار حلقہ ریشن کے صدر اسد اللہ اسد نے مہمانوں کو گلدستہ پیش کیا محفل میں شعراء مولا نگاہ نگاہ، ذاکر محمد ذخمی،ثناہ اللہ ساجد،ظفر اللہ پرواز،خیر محمدسہیل، افضل اللہ افضل، عطاء حسین اطہر، اسحاق خیالی، سردار علی سردار، شہزاد خان شہزاد، حاجی اکبر حیات، سعد الرحمن سعدی ، شاہ عالم شاہ ،اسد اللہ ودیگر نے اپنے کلام پیش کیئے ۔پروگرام کے آخر میں حاضریں میں سے مولا نگاہ نگاہ، مکرم شاہ ، ظفراللہ پرواز، پروفیسر ممتاز احمد، ذاکر محمدزخمی، اور شہزادہ تنویرنے اپنے تاثرات بیان کر تے ہوئے مرحوم شاعر ادیب محمد چنگیز خان طریقی کی کہوار ادب کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کی اور ان کی جدائی کو آدبی میدان میں ناقابل فراموش نقصان قرار دیامقرریں نے کہا مرحوم ایک آدب دوست انسان تھے ان کی کہوار ادب کے لیے گران قدر خدمات ہمیشہ یاد کی جائے گی اور سنہری حروفوں میں لکھاجائیگا ۔ مقرریں نے اس آمر پر تشویش اور افسوس کا اظہار کیا کہ کہوار موسیقی اس وقت انتہائی تنزولی کا شکار ہے نوجوان فنکار شہرت کے خاطر کہوار کے روایات کو برقرار رکھنے میں قطعی طور پر ناکام رہے ہیں جو کہ کھوار موسیقی کے لیے المیہ ہے انہوں نے ذمہ دار اوں سے ان عناصر کے حوصلہ شکنی کی درخواست کی ۔آخر میں مرحوم کے فرزند ارجمند اعجاز احمد نے خطاب کر تے ہوئے پروگرام میں شرکت کر نے اور ان کی حوصلہ افزائی اور ان کے والد کی یاد تازہ کر نے پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے والدمحترم کے نقش و قدم پر چلتے ہو ئے کہوار ادب کی خدمت کر نے کااعادہ کیا ۔آخر میں یہ پروگرام مر حوم کی روح کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اوردعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔