نمایندگان صرف اور صرف عوامی مسائل کے حل کے جذبے کے تحت خدمات انجام دے رہے ہیں۔ضلعی ناظم مغفرت شاہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے کہا ہے ۔ کہ چترال کے نمایندگان انتہائی قابل احترام ہیں ۔ اور یہ نمایندگان صرف اور صرف عوامی مسائل کے حل کے جذبے کے تحت خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ سرکاری آفیسران گورنمنٹ سرونٹ ہیں ۔ اس لئے اُن کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے ۔ کہ ہم اس لئے بگاڑ پیدا نہیں کر رہے ۔ کہ عوام کی خدمت ہمارے لئے انتہا ئی مقدم ہے ۔ خدا نخواستہ اُس میں کوئی رکاوٹ نہ آئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل میں ممبران کی طرف سے بعض سرکاری آفیسران کی نمایندگان کو اہمیت نہ دینے اور عوامی مسائل پیش کرنے پر اُس میں عدم دلچسپی کے حوالے سے اظہار خیال کرنے کے جواب میں رد عمل کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم انتہائی مشکل حالات اور مشکل نظام کے باوجود سروائیو کر رہے ہیں ۔ ہمارے اداروں کی کارکردگی ہمارے سامنے ہے ۔ کہ عوام سب سے نالاں ہیں ۔ واپڈا بجلی مہیا کرنے میں ناکام ہے ۔ ہیلتھ صحت کی سہولیات دینے سے قاصر ہے ، محکمہ ایجوکیشن کی کارکردگی سب پر عیاں ہے ۔ اسی طرح تمام اداروں کے بارے میں عوام اچھی طرح جانتے ہیں ۔ کہ وہ کتنے پانی میں ہیں ۔ اس کے باوجود عوام اور اُن کے نمایندگان ان آفیسران کی عزت کرتے ہیں ۔ لیکن اُن کو یہ معلوم ہونا چاہیے ۔ کہ انہیں عوام کی خدمت کیلئے بطور ملازم یہ ذمہ د اریاں دی گئی ہیں ۔ ایسے میں اگر کوئی عوامی نمایندہ کسی مسئلے کے سلسلے میں آفیسرز کے پاس جاتا ہے ۔ تو اُس کی ذمہ داری بنتی ہے ۔ کہ وہ اس نمایندے کو عزت و احترام دے ۔ انہوں نے کہا ۔ ہم نے کبھی بھی اتھارٹی استعمال نہیں کی ، اور نہ ہم ایسے حالات پیدا کرنے کے خواہشمند ہیں ۔ لیکن اگر کسی نے اکھڑ پن دیکھائی ،تو کوئی بھی ہمارے لئے بڑا نہیں ہے ۔ ہم عوام کی رائے اور نمایندوں کی بات کو مقدم رکھیں گے ۔ انہوں نے کالاش کمیونٹی کے ساتھ گذشتہ دنوں پیش آنے والے واقعے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ۔ اور کہا ۔ کہ ہم اُن کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے ضلع کونسل میں کالاش برادری کے نمایندوں نابیگ ایڈوکیٹ اور عمران کبیر کو یقین دھانی کرائی ۔ کہ اُن کے تحفظ کے سلسلے میں ہمارے سیکیورٹی ادارے غافل نہیں ہیں ۔ اور نہ ضلعی حکومت غافل ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کالاش برادری اس کائنات میں سب سے شریف اور پُر امن لوگ ہیں ۔ جن کی ہم قدر کرتے ہیں ، انہوں نے کہا ۔ کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے ۔ کہ ڈیزاسٹر کی مد میں خریدے گئے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی ادویات پڑے خراب ہو رہے ہیں ۔ جن کے حوالے سے ضلع کونسل کی ہیلتھ کمیٹی انکوائری کرے گی ۔ کہ کیونکرادویات تباہ کئے گئے ۔ جب کہ ہمارے ہسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت ہے ۔ ضلع ناظم نے لاسپور واقعے کے حوالے سے محترمہ حصول بیگم کو یقین دھانی کی ۔ کہ اس سلسلے میں آئی جی اور ڈی آئی جی سے بات کی گئی ہے ۔ اور اُن کی طرف سے کاروائی کا انتظار ہے ۔ اگر انصاف نہ ملا تو ہم ذمہ دار ہیں ۔ ہم ظلم کے خلاف ضرور قدم آٹھائیں گے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔