چترال کے بازاروں میں رات کے وقت پولیس گشت بڑھائی جائے ۔نادر خان نائب ناظم بلچ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال کے مختلف بازاروں،شاہی بازار،بائی پاس روڈ بازار اور مارکیٹوں میں ان دونوں چوروں نے کئی دکانوں کے تالوں کو توڑ کر نقدی،موبائل اور دیگر اشیاء چوری کیئے۔جن میں سے پولیس کئی چوروں کا سراغ لگانے میں کامیاب رہی۔ لیکن اس کے باوجود چوری میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔نائب ناظم بلچ نادر خان نے ایک اخباری بیان میں انتظامیہ کو چترال کے بازاروں میں رات کے وقت پولیس کی گشت کا دائرہ کار بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔اُنہوں نے انتظامیہ سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بائی پاس روڈ کے درمیان میں لائین بنائی جائی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوں۔بائی پاس روڈ پر گاڑیاں انتہائی تیز رفتاری سے چلتے ہیں فٹ پاتھ نہ ہونے کی وجہ سے بوڑھے اور بچوں کو حادثات پیش آنے کا خدشہ ہے۔اس لئے انتظامیہ فوراً بائی پاس روڈ پر روڈ کے درمیان لائن کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھ کا بھی بندوبست کریں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔