چترال میں بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے سمینار کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ ہیلتھ چترال اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈولپمنٹ کے اشتراک سے گلوبل بریسٹ فیڈنگ منتھ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اسپتال چترال کے احاطے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈاکٹرز، نرسز، ایل ایچ وی ز، علمائے کرام، میڈیا پرسن ز اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افرا دنے شرکت کی، سمینار کی صدارت ضلعی خطیب فضل مولا نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے فرائض ڈاکٹر فضل قیوم نے انجام دیئے، مقررین میں ڈاکٹر ضیااللہ، ڈاکٹر یحی، مولانا اسرار الدین الہلال اورمحمد افضل جنرل منیجر این سی ایچ ڈی شامل تھے،مقررین نے جدید سائنس اور اسلامی بنیادوں پر ماں کے دودھ اور بچے کے صحت کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی، مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ بچے کو کم از کم دو سال تک ماں کا دودھ پلانا انتہائی ضروری ہے، دو سال تک بچے کو بازاری دودھ اور دوسرے اشیاء کے استعمال سے دور رکھنا ضروری ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔