چترال کی تعمیر وترقی وزیر اعظم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے۔سیدہ زہرہ ودود فاطمی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں مرکزی حکومت کے55ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے زیر تعمیر ہیں۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت چترال کی تعمیر وترقی کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔لواری ٹنل اس سال پایہ تکمیل کو پہنچے گی۔چترال بمبوریت روڈ،چترال گرم چشمہ روڈ ،چکدرہ چترال روڈ کی منظوری ایکنک سے منظور ہوئے ہیں۔2018کے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) چترال مٰں بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئے گی۔یہ باتیں مسلم لیگ(ن) کے خاتون ممبر قومی اسمبلی سیدہ زھرہ ودود فاطمی نے اپنے تین روزہ دورہ چترال کے دوران بمبوریت ،دروش،بونی وغیرہ میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر چترال کے دورئے پر آئی ہوں۔انہوں نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ کہ وہ یکسوئی اور اتفاق کے ساتھ پارٹی کو2018کے الیکشن کے لئے تیار کرے۔اُنہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کو وسائل فراہم کرنے کے لئے مرکزی قیادت سے بات کریگی۔بیگم طارق فاطمی جو کہ وزیراعظم کے خصوصی مشیر طارق فاطمی کی زوجہ ہے نے چترال کے خواتین کو آگے آکر کام کرنے کی ہدایت کی۔اپنے دورے کے موقع پر بیگم فاطمی نے چترال کے خواتین کے وفود کے ساتھ ملاقات کے علاوہ عبدالولی خان کیمپس اور بے نظیر بھٹو کیمپس اور کالجز کا بھی دورہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ جس انداز میں اور بڑی تعداد میں خواتین کو تعلیم حاصل کرتے ہوئے دیکھ کر اُن کو دلی خوشی ہوئی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ری ایمبرسمنٹ اسکیم،لیپ ٹاپ اسکیم اور یوتھ لون اسکیم سے چترال کے نوجوانوں کو بڑا فائدہ مل رہاہیں۔۔اُنہوں نے یونیورسٹیز میں بڑی تعداد میں طلباء کے داخلے کو انہی اسکیموں کا نتیجہ قراردیا۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ملک میں اعلیٰ تعلیم کی ترقی کو ترجیح دیتے ہے۔اس سلسلے میں وزیراعظم نے مریم نواز شریف کو خصوصی ٹاسک دیا ہے۔اس موقع پر خواتین ونگ کی صدر بی بی جان اور فرحانہ مسرت بھی اُن کی ہمراہ تھی۔بیگم فاطمی نے چترال میں اپنے ادارے ٹروورتھ فاؤنڈیشن کی کی طرف سے صحت،تعلیم اورفنی تربیت کے شعبے میں کام کرنے پر دلچسپی کا اظہار کیا۔اُنہوں نے چترال میں الگ یونیورسٹی کے قیام ،ایس بی بی یو کیمپس کے طلباء کے بس مہیا کرنے کے لئے وزیراعظم سے خصوصی درخواست کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس سے قبل اُن کی آمد پر ضلعی صدر سید احمد خان اور دوسرے پارٹی رہنما فضل الرحیم ایڈوکیٹ ،صفت زرین،محمد کوثر ایڈوکیٹ،نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے چترال پہنچنے پر اُن کا استقبال کیا اور تین روزہ تفصیل دورے میں اُن کے ساتھ رہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔