کوہاٹ چترالی خاتون کے قاتل گرفتار

کوہاٹ(نمائندہ خصوصی)گزشتہ روز کوہاٹ میں بے دردی سے قتل کی گئی چترال سے تعلق رکهنے والی خاتون کے قتل میں ملوث افراد میں سے چار گرفتار ہو چکے ہیں.تحقیقات کے ابتدائی مرحلے میں ہی گرفتار ملزمان نے اقبال جرم کر لیا جبکہ مزید تین ملزمان بشمول شوہر تاحال مفرور ہیں.
تفصیلات کے مطابق مقتولہ کی سوکن فرہادہ نے رقابت کی وجہ سے اپنے تین جوان بیٹوں اور تین قریبی رشتہ داروں سمیت مقتولہ فرخندہ کو قتل کرنے کی سازش کی اور شوہر کی غیر موجودگی میں سب نے مشترکہ طور پر بند کمرے میں بے پناہ تشدد کیا.اصل کردار فرہادہ مقتولہ کے گلے میں پهندا ڈال کر گهسیٹتی رہی جبکہ باقی ملزمان ٹهڈوں،مکوں اور ڈنڈوں سے وار کرتے رہے. گلے میں پهندا دم گهٹنے کی وجہ بنی.بعد ازاں تپی کے علاقے میں واقع پل کے نیچے نالے میں لاش پهینکی گئی.
ایڈیشنل ایس ایچ او حمید خان نے باریک بینی سے کیس کا جائزہ لے کر کیس کو دبانے کے تمام ہتهکنڈے ناکام بنائے اور لاش سسرالیوں کی بجائے خونی رشتہ داروں کے حوالے کی . قتل کی خبر چترال بهر میں جنگل کی آگ کی طرح پهیلنے کے بعد ملک بهر میں چترال سے تعلق رکهنے والی رفاہی و مذہبی تنظیموں نے احتجاج کیا جبکہ مظاہرین کے بینر و پلے بورڈز پر قتل کی شدید مذمت و ایڈیشنل ایس ایچ او حمید خان کی بروقت کاروائی اور منصفانہ کردار پر ترقی اور تمغوں سے نوازنے کے مطالبات درج تهے.تقاریر اور میڈیا سے گفتگو کے دوران مظاہرین نے ایڈیشنل ایس ایچ او کو خراج تحسین پیش کیا.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔