تحصیل کونسل مستوج نے مالی سال 2016-17خسارہ بجٹ بدھ روز کے روزمتفقہ طور پر منظور کر لیا

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) تحصیل کونسل مستوج نے مالی سال 2016-17خسارہ بجٹ بدھ روز کے روزمتفقہ طور پر منظور کر لیا ۔ بدھ کے رو ز کنو ینئیرتحصیل کونسل مستوج فخرالدین کی زیر صدارت تحصیل کونسل مستوج کا بجٹ اجلاس شروع ہوا ۔ تحصیل ناظم مستوج مولانا محمدیو سف نے مالی سال 2016-17کا بجٹ پیش کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا ۔ کہ تحصیل کونسل کی متوقع آمدنی 13کروڑ 73لاکھ76ہزارروپے ہے جبکہ متوقع اخراجات بشمول ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 14کروڑ 13لاکھ 76روپے ہے ۔ اس لئے کونسل کو اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے 39 لاکھ 99ہزار روپے کے خسارے کا سامنا ہے ۔ جسے پورا کرنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی جائیگی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تحصیل مستوج ایک وسیع و عریض رقبے پر محیط پسماندہ علاقہ ہے ۔ جسے گذشتہ کئی سالوں سے قدرتی آفات نے گھیرے میں لے لیا ہے ۔ انفراسٹرکچر سیلاب وزلزلے کی وجہ سے بُری طرح متاثر ہو چکی ہیں اور لوگ انتہائی طور پر مصائب میں گرفتار ہیں ۔ اُن کی نگاہیں اپنے منتخب کردہ بلدیاتی نمایندوں پر ہیں ۔ لیکن تحصیل کونسل کے پاس ان تمام مشکلات کے حل کیلئے فنڈ کی کمی ہے ۔ تاہم اس کمی کو پورا کرنے کیلئے حکمت عملی وضع کرنی پڑے گی ۔ تحصیل ناظم نے کہا ۔ کہ ٹھیکہ داری نظام کسی بھی صورت بلدیاتی ترقیاتی منصوبوں کیلئے مناسب نہیں ۔ اسلئے حکومت پراجیکٹ لیڈری نظام بحال کرے تاکہ ایماندار پراجیکٹ لیڈروں کے ذریعے صحیح معنو ں میں منصوبے مکمل کئے جاسکیں اور عوام کو فائدہ ہو ۔ انہوں نے تمام ممبران کو یقین دھانی کرائی ۔کہ بجٹ برابری کی بنیاد پر تقسیم کی جائے گی ۔ اورہر ممبر کا خیال رکھا جائے گا ۔ بجٹ پر بحث کرتے ہوئے ممبران نے اس امر کا اظہار کیا ۔ کہ گذشتہ سال قدرتی آفات کے موقع پر ممبران نے اپنی ذمہ داری میں بحالی کے کام کئے ہیں ۔ لیکن ابھی تک آدائیگی نہیں ہوئی ۔ اس لئے ممبران کو بقایاجات کی ادائیگی کے سلسلے میں پریشانی کا سامناہے ۔ جنہیں فوری طور پر ریلیز کئے جائیں ۔ انہوں نے گذشتہ سال فنڈ کے غیر منصفانہ تقیسم کا بھی شکوہ کیا ۔ ممبران نے یہ بھی کہا ۔ کہ ٹی ایم اے کے ملازمین کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے ۔ تحصیل ناظم نے ممبران کو ہدایت کی ۔ کہ وہ اپنے دائرہ کار میں ترقیاتی منصوبوں پر نظر رکھیں اور ناقص تعمیر کی نشاندہی کریں ۔ ہم پرلازم ہے ۔ کہ قوم کے پیسوں کو ضائع نہ ہونے دیں ۔ بحث میں تحصیل ممبران سردار حکیم ، علاؤ الدین عُرفی ،جمال الدین ، انعام اللہ ، محمد سید خان لال ، میر صاحب بیگ ، محسن حیات ،سیف الدین اور خواتین ممبران صفیہ بی بی و اشرافیہ بی بی نے حصہ لیا ۔ بعد آزان متفقہ طور پر بجٹ منظور کر لیا گیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔