fbpx

گزشتہ سا ل کی قیامت خیز سیلاب کے بعد مصیبت کی اُس گھڑی میں جماعت اسلامی نے جس خلوص نیت سے انسان دوستی کا ثبوت فراہم کیا ، اس کی نظیر نہیں ملتی۔عوام شغور اوی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) وادی لوٹ کوہ کے گزشتہ سال کاسیلاب زدہ گاؤں شوغور اوی کے عوام نے جماعت اسلامی کی عوامی بھلائی اور سیلاب زدگان کو ریلیف پہنچانے اور بحالی میں جانفشانی سے مدد دینے پر مستقبل میں اس کا ساتھ دینے کا عزم کیا ہے۔ بدھ کے روز جماعت اسلامی کی ضلعی قیادت کے لئے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کرکے شوغور اوی کے عوام نے کہا کہ گزشتہ سا ل کی قیامت خیز سیلاب کے بعد مصیبت کی اُس گھڑی میں جماعت اسلامی نے جس خلوص نیت سے انسان دوستی کا ثبوت فراہم کیا ، اس کی نظیر نہیں ملتی۔ کمیونٹی کی طرف سے حضرت الدین اور جنرل کونسلر رحمان علی شاہ نے جماعت اسلامی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو اس کی تقلید کرنی چاہئے جوکہ انسان دوستی پر مبنی سرگرمیوں میں مصروف ہے اور اسی سے بھلائی اور بہتر نظام حکومت کے قیام کی توقع کی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر مولانا جمشید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کی سیاست کا محور ہی انسانیت کی فلاح ہے اور اقتدار میں آنے کی جدوجہد کا مقصد بھی یہی ہے کہ ایک فلاحی معاشرہ قائم ہو جہاں کوئی محتاج اور غریب نہ رہے اور سب کو یکساں حقوق اور مواقع میسر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی میں خدمت انسانیت کے تمام کاموں پر فوقیت حاصل ہے اور خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ نے بھی خطاب کیا۔ جماعت اسلامی کے امیر ضلع مولانا جمشید احمد اور جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ جب شوغورپہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

اترك تعليقاً

إغلاق