آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ چترال میں جشن آزادی کی پر وقار تقریب

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گزشتہ دنوں آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ چترال کے زیر انتظام جشن آزادی کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کا آغاز گریڈ ۰۱ کے طالب علم سیف الاسلام کے قرآن پاک کی تلاوت سے کی۔نعت رسول مقبول ؐ کی سعادت کلاس ہشتم کے طالب علم عابد الرحمن نے حاصل کی ۔ اس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔اس وقت ہال میں موجود تما م مہمانا ن گرامی اور طلباء احتراماً کھڑے ہو گئے۔کلاس ہشتم اور نہم کے طلباء نے بشارت بابر اور عاطف الرحمن کی قیادت میں ٹیبلو کی صورت میں مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا۔اس سال آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ چترال نے جشن آزادی کا تھیم رکھا تھا ۔وطن کی مٹی عظیم ہے تو۔ اور اسی موضوع پر انگلش اور اردو زبان میں معز اللہ کلاس دہم اور فرید بہادر کلاس فرسٹ ائیر نے بالترتیب تقریر پیش کیں۔اسکول کے میوزک کلب نے” سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے” اور” اے میرے وطن تیز قدم تیز قدم ہو”رباب کے پر سوز ساز کے ساتھ گاکے لوگوں کے دل جیت لیے۔اسی کلب کے کلاس فرسٹ ائیر کے طلباء نے چترالی موسیقی پیش کیں۔ڈرامہ کلب ایچ ایچ ایس چترال کے کلاس دہم کے طلباء نے تحریک پاکستان کے سو سالہ تاریخ کو بیس منٹ میں خاکے کی صورت میں پیش کر کے سامعین کو ورطہ حیرت میں ڈالدیا اور خوب داد سمیٹی ۔ آرٹ کلب کی جانب سے اسکول کو پاکستان کے جھنڈوں اور طلباء کے بنائے ہوئے آرٹس سے سجایا گیا تھا۔ اس تقریب کے مہمان مقرر شاہ کریز نے وطن کی مٹی کی عظمت کو سلام کرنے اور پاکستانی ہونے پر فخر کا اظہار کیا۔انہوں نے خوبصورت تقریب پیش کرنے پر اسکول کے طلباء کو داد اور شاباشی دی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل ایجوکیشن بورڈ چترال کے چیئرمین اور ہاشو فاؤنڈیشن چترال کے سربراہ سلطان محمود نے پاکستان کی آزادی کو اللہ کی طرف سے ایک تحفہ کہا اور نوجوانوں پہ زور دے کر کہا کہ اس تحفے کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔اس خوبصورت تقریب کے صدر اطرب لوئر چترال کے چیئرمین شیر نواز نے کہا کہ ہم اس عظیم ادارے کی اچھی خدمت اس وقت کر سکیں گے جب ہم کوالٹیتعلیم حاصل کریں گے۔انہوں نے نوجوانوں کو تاکید کی کہ اس ادارے میں آپ کو وہ میعاری تعلیم مل رہی ہے ۔ اس لیے وقت کو ضائع کیے بغیر تعلیم حاصل کریں۔ اسکول کے پرنسپل ریاض حسین نےکہا کہ آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول چترال نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بچوں کا بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ۱۴ اگست کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر جشن آزادی کی تقریب منعقد نہیں کر اسکے تھے ۔ اسلیے یہ تقریب آج منعقد کی جارہی ہے ۔ آخر میں فیکلٹی ممبر علی نگاہ جان اسکول کی طرف سے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور یہ تقریب دوپہر ۱۲ بجے اپنے اختتا م کو پہنچی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔