سرزمین کجو میں فرزندان کجو کے اعزاز میں پروقار تقریب۔

کجو (نمائندہ چترال ایکسپریس) گاؤں کجو کے دو ہونہار اور قابل فخر فرزند، جناب طارق کریم صاحب کا ڈی۔ایس۔پی سے ترقی کرکے ایس۔پی (انویسٹی گیشن) اور جناب احتشام نظیر صاحب کا پاکستان آرمی میں میجر کے عہدے پر ترقی یقیناًاھلیاں کجو کے لئے فخر اور خوشی کا باعث ہے۔کیونکہ کسی بھی ہونہار فرزند کا اعلیٰ عہدے پر ترقی علاقے کی پہچان کا باعث بنتی ہے۔اور یقیناًاھلیاں علاقہ ایسے ہونہار بیٹوں پر فخر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی ترقی میں خوشیاں منانے اور ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے عملی مظاہرہ کرکے ایک زندہ اور محب وطن قوم کی ثبوت دیتے ہوئے ان کے اعزاز میں تقریب کی بندوبست کرکے اپنی یکجہتی اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔اس سلسلے میں عیسیٰ ویلفئر سوسائٹی کجو بالا کے زیر اھتمام ، انور ہاؤس گل آباد کجو بالا، میں ایک پررونق اور پر وقار تقریب اور مشاعرے کا بندوبست کیا گیا تھا۔جس میں علاقائی نوجوان شعراء کے علاوہ دبستان کوغذی کے سنئیر شعراء ، جناب فضل الرحمٰن شاہد،صالح ولی آزاد، جمشید حسین عارف،ولی زمان مسرور عتیق الرحمٰن محسن اور محبوب حسین محبوب صاحب تشریف فرما تھے۔ساتھ ہی نوجوانان علاقہ اور عیسٰی ویلفیر سوسائٹی کے ممبران بہت بڑی تعداد میں حاضر تھے۔
ایس ۔پی طارق کریم صاحب اور میجر احتشام نظیر صاحب اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔محفل کی صدارت جناب ڈاکٹر نظیر حسین شاہ صاحب کو سونپ دی گئی تھی۔جبکہ دنین یو ۔سی کا نائب ناظم جناب محمد شریف خان صاحب بھی میزبانوں میں شامل تھے۔اس موقع پر تحصیل ناظم حضرت مولانا محمد الیاس صاحب کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔لیکن وہ اپنے مصروفیات کے باعث پروگرام میں شامل نہ ہو سکا۔جبکہ عیسیٰ ویلفئر سوسائٹی کے جذبے کو سراہتے ہوئے یو۔سی ناظم محمد شریف کے زریعے اپنی طرف سے مزکورہ سوسائٹی کے لئے مبلع 10,000/-روپے کا اعلان کرایا۔
شام کے کھانے اور نماز عشاء کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔جامع مسجد عائشہ گل آباد کے پیش امام مولانا شاہ حسین صاحب نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔سٹیچ سیکٹری کے فرائض سرزمین کوغذی کے ہردلعزیر نوجوان شاعر جناب ولی زمان مسرور صاحب انجام دے رہے تھے ۔نائب ناظم محمد شریف خان صاحب نے دونوں فرزندان کجو کے گلے میں ہار ڈالے۔ اس موقع پر عیسیٰ ویلفیر سوساءْٹی کے سرپرست اعلیٰ جناب نورولی شاہ انور صاحب نے اپنی طرف سے ،سوسائٹی ممبران اور شرکائے محفل کی طرف سے فرزندان کجو،جناب طارق کریم صاب اور احتشام نظیر صاحب کو اعلیٰ عہدے پر پروموشن حاصل کرکے علاقے کا نام روشن کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ساتھ ہی سوسائٹی کے اعراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا۔کہ عیسیٰ ویلفئر سوسائٹی گزشتہ بارہ سالوں سے علاقے میں بلا تفریق کام کررہی ہے۔انٹرنیشنل سنو لپرڈ ٹرسٹ چترال کی تعاون سے علاقے میں دو جگہ خواتین کے لئے دستکاری سنٹر قائم کرکے ابھی تک علاقے کے کم از کم پچاس خواتین میں سلائی کے مد میں بارہ لاکھ رروپے کی خطیر رقم تقسیم کروانا بھی سوسائٹی کی حب الوطنی اور علاقے سے اسکی بے لوث محبت کا ثبوت ہے۔اور اب بھی مزکورہ سینٹرز سے کم از کم پچاس خواتین استفادہ حاصل کرکے اپنی پاؤں پر کھڑ ہوکر
عیسیٰ ویلفئیر سوسائٹی کو دعائیں دے رہی ہیں۔ اور خواتین کے مزید ترقی کے لئے سوسائٹی کی کوششیں جاری ہیں۔
سوسائٹی کئی بار علاقے کے نوجوانوں کے لئے اسلامی تہوار اور قومی دنوں کے موقع پر بھی پروگرامات ترتیب دے کر طالبعلموں میں کتابیں اور شیلڈ بھی تقسیم کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کی ہے۔اور سوسائٹی کا اعراض و مقاصد بیاں کرتے ہوئے کہا گیا۔کہ سوسائٹی آئندہ بھی علاقے کے ان نوجوانوں کے اعزاز میں ادبی پروگرام ترتیب دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کرتا رہیگا۔جو اپنے قابلیت سے مقام اعلیٰ حاصل کرکے علاقے کا نام روشن کریں۔ساتھ ہی اس عزم کابھی اظہار کیا گیا۔کہ آئندہ سالوں سے میٹرک کے امتحان میں علاقہ کجو میں ٹاپ پوزیشن ہولڈر طلباء طالبات کے لئے تقریب کا بندوبست کرکے اس ہونہار بچہ یا بچی کو مبلع 10,000/-روپے کا کیش انعام بھی دیاجائے گا۔
اس کے بعد شعرائے کرام اپنے قومی نظموں ،اور اشعار کے زریعے محفل کو اور بھی رونق بخشے۔آخر میں ایس ۔پی طارق کریم صاحب نے اپنی خطاب میں انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عیسٰی ویلفئر سوسائٹی کے صدر اور ممبراں کا شکریہ آدا کیا۔ساتھ ہی نوجوانوں پر زور دیا۔کہ اپنے اندر قابلیت اور اھلیت پیدا کرنے کی کوشش کریں۔کیونکہ کوئی اس دھوکے میں نہ رہے۔کہ اعلیٰ عہدے میں موجود اسکا باپ یا بھائی اس کے لئے سفارش کرکے کوئی ملازمت دلوائے گا۔بلکہ یہ دور قابلیت اور مقابلے کا ہے۔جس کے اندر قابلیت اور مقابلے کا جذبہ ہو ، وہی کامیاب ہو گا۔میجر احتشام نظیر صاحب نے بھی اپنے تقریر میں نوجوانوں کو محنت کرنے، اچھے سے اچھے تعلیم حاصل کرنے اور ملک وقوم کی خدمت کرنے پر زور دیا۔اور فرمایا۔کہ انشاء اللہ ہم اپنی خون پسینے کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سر زمین پاک کی حفاظت کو اپنی جان سے بھی عزیز رکھیں گے۔اور شعرائے کرام سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا۔کہ انشاء اللہ آپ لوگوں نے اپنی اشعار کے زریعے اپنی وطن دوستی کا اظہار کرتے ہوئے ہمارے لئے جو نصیحت اشعار کے زریعے کئے ہیں۔مرتے دم تک ان لفظوں کو اپنے لئے سرمایۂ حیات تصور کروں گا۔اور آپ سب کی جذبات کی قدر کرتے ہوئے آپ کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا۔
اسی طرح ملکی اور علاقائی محبت کی جذبے سے سرشار نوجوانوں کایہ ادبی اور اعزازی محفل رات بارہ بجے احتیتام پذیر ہوا۔
پروردگار عالم سرزمین پاک کو ہمیشہ پائندہ اور تابندہ رکھے۔اور ہم سب کو وطن عزیز سے محبت اور اس کے چپے چپے کی حفاظت کا امین بنائے۔آمین

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔