دروش چترال کے لرنر پبلک سکول کے طلباء وطالبات نے بدھ کے روز پولوگراونڈ کے مقام پر وزیر اعظم نواز شریف کے جلسہ عام کے دوران اپنے سکول کے گرفتار ٹیچر کی رہائی کے لئے نعرہ بازی کی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) دروش چترال کے لرنر پبلک سکول کے طلباء وطالبات نے بدھ کے روز پولوگراونڈ کے مقام پر وزیر اعظم نواز شریف کے جلسہ عام کے دوران اپنے سکول کے گرفتار ٹیچر کی رہائی کے لئے نعرہ بازی کی اور بینر بھی اٹھائے رکھا جس پر بھی یہ مطالبہ درج تھا۔ وزیر اعظم نے اپنی تقریر کے دوران اس کا نوٹس لے کر معاملے کی چھان بین کرنے کے بعد استاذ کی رہائی کی یقین دہانی کرائی۔ بعدازاں یہ طلباو طالبات چترال پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سکول کے گرفتار استاذ کے خلاف کیس ختم کرنے اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ 9اس موقع طالبات رفیعہ تنویر، ہادیہ تنویر، خوش بخت نواز، عائشہ شکیل، مہ رخ، سما انور، مہین اور طلباء مصدق تنویر، محمد عادل، تنویر الحق، کامل اسلام، اعتزاز الرحمن، الطاف الرحمن اور دوسروں نے کہاکہ وہ اپنے استاذ کو واپس سکول میں دیکھنا چاہتے ہیں اور انہیں بے گناہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ماہ ایک سوچے سمجھے منصوبہ اور سکول کے خلا ف گہری سازش کرکے ان کے استاذ کو گرفتار کرایا ۔ انہوں نے اپنے استاذ کی شفقت اور پڑھائی میں لگن اور دلچسپی کی شہادت دیتے ہوئے کہاکہ وہ ایک اچھا استاذ تھا جس کی سکول میں زبردست کمی محسوس کی جارہی ہے۔ درین اثناء پی ٹی آئی کے رہنما ارشاد مکرر نے لرنر پبلک سکول دروش کے طلباء طالبات کی نعرہ بازی اور بینر اویزان کرنے کا نوٹس لینے اور استاذ کو رہا کرنے کا وعدہ کرنے پر وزیر اعظم میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔